جہلم

17 ویں سالانہ سیرت النبیﷺ کانفرنس اختتام پذیرجامع مسجدنور سکھا جہلم میں 17 ویں سالانہ

17 ویں سالانہ سیرت النبیﷺ کانفرنس اختتام پذیرجامع مسجدنور سکھا جہلم میں 17 ویں سالانہ سیرت النبیﷺ کانفرنس بخیروعافیت اختتام پذیر ہوگئی
کانفرنس میں جیدعلماۓکرام,مشائخ عظام,قراءکرام, نعت خواں اور کثیرتعداد میں مختلف شعبہ ہاۓ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی
علاقہ سکھا کی عظیم الشان اور مرکزی سیرت کانفرنس میں مہمانوں کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے
مہمان خصوصی کے طور پر چیئرمین مرکزی علماءکونسل پاکستان ونائب صدر ملی یکجہتی کونسل پاکستان صاحبزادہ حضرت علامہ زاہدمحمود قاسمی نے شرکت فرمائی اور خطاب بھی کیا
مرکزی علماء کونسل پاکستان کی مرکزی قیادت کا سکھا پہچنے پر شاندار استقبال کیا گیا قائدین پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور مدرسہ کے طلباء نے پھولوں کے گلدستے بھی پیش کیے

کانفرنس صاحبزادہ حضرت مولانا قاری محمد ابوبکر صدیق صاحب مدظلہ امیر تحریک خدام اہلسنت والجماعت پنجاب کی زیر صدارت اور استاذالعلماء حضرت مولانا عبدالقدوس اعوان صاحب دامت برکاتھم کی زیرسرپرستی اور بانی مسجد ہذا قاری حکیم شبیر احمد عثمانی کی زیرنگرانی انعقاد پذیر ہوئی.

کانفرنس کا آغاز بعد نماز عشاء قاری عبدالوہاب صاحب کی تلاوت کلام پاک سے ہوا .
حمدونعت حافظ عبدالصمد,حافظ محمدکامران ,عبدالمتین اور ملک کے مشہور نعت خواں حافظ ظہیر فاروقی آف دینہ اور مولانا قاری آصف رشیدی نے پیش کی .
کانفرنس سے صدرجلسہ حضرت مولانا قاری محمد ابوبکر صدیق زید مجدہ, حضرت مولانا عبد القدوس اعوان مدظلہ,استاذ القراء قاری خالق داد عثمان صاحب دامت برکاتہم ,حضرت مولانا حبیب الرحمن ضیاء نائب صدر مرکزی علماء کونسل پنجاب اور مہمان خصوصی علامہ زاہدمحمود قاسمی مدظلہ چئیرمین مرکزی علماءکونسل پاکستان اورحضرت علامہ مولانا شاہ نواز فاروقی صاحب مرکزی جنرل سیکرٹری مرکزی علماءکونسل نے خطاب کیاکانفرنس میں نقابت کے فرائض مدرسہ ھذا کے ناظم اعلیٰ مولانا سجادمحمود نے سرانجام دیے .
کانفرنس میں عالمی شہرت یافتہ قاری محمدحمادانورنفیسی آف گوجرانوالہ نے اپنی خوبصورت آواز میں تلاوت کلام پاک پیش کرکے کانفرنس کو چار چاند لگا دیے.
کانفرنس کی اختتامی دعا پیرطریقت حضرت مولانا قاری عطاءاللہ طارق صاحب امیر تحریک خدام راولپنڈی ڈویژن نے کروائی اور معروف سوشل میڈیا چینل الحسنات میڈیا کے چیف ایگزیکٹو مولانا عمر فاروق صاحب گجرانوالہ سے تشریف لاۓ

اس موقع پر شرکاۓ کانفرنس کے لیےکھانے ,سکیورٹی اور پارکنگ کے بہترین انتظامات کیے گۓ .

سکیورٹی پر مقامی نوجوان اور ضلعی انتظامیہ کیطرف سے پولیس اہلکار مامور رہے .
جبکہ دیگر انتظامات میں سیرت کمیٹی سکھا اور مجددیہ سٹوڈنٹ مومنٹ کے جوان پیش پیش رہے . کانفرنس میں ضلع بھر کے جید علمائے کرام شریک ہوۓ جن میں بالخصوص شیخ الحدیث حضرت مولانا ظفر اقبال صاحب ,
استاذالحدیث حضرت مولانا عبد الودود صاحب.
حضرت مولانا قاری عطا اللّہ طارق صاحب امیر تحریک خدام اہلسنت والجماعت راولپنڈی ڈویژن مولانا قاری خالق داد عثمان امیر جمعیت علماۓ اسلام جہلم,استاذ الحدیث مولانا حافظ محمد سعید صاحب تبلیغی مرکز جہلم
مولانا عمرفاروق سرگودھوی آف چونترہ,مولانا قاری طارق صادق صاحب سراۓ عالمگیر, شیخ الحدیث مولانا نذیرالرحمن صاحب سراۓ عالمگیر, محترم جناب اظہرشاہ صاحب جہلم کینٹ
مولانا عبدالواحد صاحب جادہ , مولانا ارسلان غوث صاحب بھٹیال , مولانا مفتی منصورالحق صاحب ڈومیلی,مولانا فرقان احمد صاحب ڈومیلی, مولانا نعمان فاروق صاحب ڈومیلی , مولانا محمد احمد تونسوی صاحب جادہ , مولانا عمیرفاروقی صاحب جہلم, قاری شہزاد احمدصاحب دینہ , قاری عبدالوھاب صاحب دینہ , مولانا عامر اقبال صاحب دھری کلاں ,
مولانا عبدالستار صاحب راٹھیاں , حافظ محمد اسلم فاروقی صاحب موہڑہ ,مولانا حافظ اسد مدنی صاحب کوٹلی مولانا سعد حسین صاحب کوٹلی مولانا زیدالحسن صاحب چک دولت, مولانا شکیل احمد صاحب جنڈیلہ , مولانا قاری اسامہ شہزاد صاحب جادہ , مولانا محمد حنیف صاحب نئی آبادی , مولانا محمد رفاقت صاحب ریحانہ , مولانا قاضی محمدابوبکر صاحب جہلم , مولانا ذیشان اسحاق صاحب جہلم ,مولانا اسراراحمدچشتی صاحب دینہ ,مولانا قاضی واجدحسین صاحب گگڑ, مولانا عثمان مرتضی صاحب گگڑ,مولانا عمیرحنیف صاحب جہلم,مولانا انس الرحمن صاحب جہلم,مولانا حکیم زبیرالحسن صاحب جہلم,مولانا قاری صدیق صاحب جہلم,مولانا تفضل نواز صاحب جہلم کینٹ, مولانا قاری احمددین صاحب جہلم سمیت وکلاء, سیاسی , سماجی شخصیات اور کثیر تعداد میں عوام الناس شریک ہوۓ.
کانفرنس کے موقع پر مدرسہ ھذا کے تین طلباء کرام نے حفظ قرآن کی تکمیل آخری سبق سنا کر کی
اللّہ تعالٰی جملہ احباب کے تعاون بالخصوص مدرسہ ھذا کے تمام اساتذہ کرام , مجددیہ سٹوڈنٹ مومنٹ سکھا , اور سیرت کمیٹی سکھا کے نوجوانوں کی کاوش ومحنت کو قبول فرماکر اس گلشن کو تا قیامت آباد فرمائیں ۔آمین
طالب دعا
خادم گلشن مجددیہ سکھا
قاری حکیم شبیراحمد عثمانی

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You