سندھ

صدارتی ایوارڈ یافتہ شہنائی نواز استاد عبداللہ انتقال کرگئے

صدارتی ایوارڈ یافتہ شہنائی نواز استاد عبداللہ انتقال کرگئے۔

شہنائی نواز استاد عبداللہ طویل عرصے سے پھیپھڑوں اور دمے کے عارضے میں مبتلا تھے۔خاندانی ذرائع

جامشورو(نمائندہ رخسار بٹ) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق صدارتی ایوارڈ یافتہ شہنائی نواز استاد عبداللہ 72 سال کی عمرمیں انتقال کرگئے۔خاندانی ذرائع کے مطابق شہنائی نواز استاد عبداللہ طویل عرصے سے پھیپھڑوں اور دمے کے عارضے میں مبتلا تھے، ان کی نمازِ جنازہ آج کوٹری میں ادا کی جائے گی۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مرحوم استاد عبداللہ کی تدفین آبائی قبرستان سید بڈھل شاہ میں کی جائے گی، استاد عبداللہ برصغیر میں شہنائی کے عالمی شہرت یافتہ فنکار تھے، انہوں نے کئی دہائیوں تک شہنائی کے فن سے پہچان بنائی۔پاکستان،بھارت اور بنگلادیش میں استاد عبداللہ کی شہنائی کو غیرمعمولی پذیرائی ملی، انہوں نے کئی قومی و عالمی ثقافتی میلوں میں شہنائی کا فن پیش کیا۔سندھی موسیقی کو نیا رنگ دینے میں بھی استاد عبداللہ کا اہم کردار رہا، ان کی فنی صلاحیتوں پر انہیں صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You