انٹرنیشنلاہم خبریں

افغانستان سے تاجکستان کی سرحد پر ڈرون حملہ، 3 چینی شہری ہلاک ہوگئے

افغانستان سے تاجکستان کی سرحد پر ڈرون حملہ، 3 چینی شہری ہلاک ہوگئے۔

افغان عسکریت پسند تاجکستان کی سرحد کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں سرگرم ہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی

تاجکستان(انٹرنیشنل ڈیسک) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق افغانستان سے تاجکستان کی سرحد پر ڈرون حملے میں 3 چینی شہری ہلاک ہوگئے۔تاجک حکام کے مطابق 26 نومبر کی رات افغانستان سے تاجکستان کی سرحد پر ڈرون حملہ کیا گیا، حملے میں 3 چینی شہری ہلاک ہوئے۔تاجک وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان سے تاجکستان کے جنوب میں ایک چینی کمپنی پر ڈرون حملہ کیا گیا۔تاجک وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ افغانستان سے ہونے والے حملے میں ہلاک ہونے والے چینی کمپنی کے ملازمین تھے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق افغان عسکریت پسند تاجکستان کی سرحد کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں سرگرم ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You