انٹرنیشنلاہم خبریں

وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر بحرین پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر بحرین پہنچ گئے۔

بحرین کے ولی عہد، نائب سپریم کمانڈر بحرینی افواج اور وزیراعظم شہزادہ سلمان بن حمد نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

اسلام آباد(نمائندہ نازش جبین) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر بحرین پہنچ گئے۔ وزیراعظم شہباز شریف بحرین کے دارالحکومت منامہ پہنچے جہاں بحرین کے ولی عہد، نائب سپریم کمانڈر بحرینی افواج اوروزیراعظم شہزادہ سلمان بن حمد نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔سرکاری اعلامیے کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیرداخلہ محسن نقوی، وزیراطلاعات عطا تارڑ بھی وفد میں وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیراعظم بحرینی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے جس میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ٹیکنالوجی، تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون بڑھانےپرگفتگو ہوگی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You