تماشہ سیزن فور کے ونر سیف علی خان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی سے ملاقات

تماشہ سیزن فور کے ونر سیف علی خان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی سے ملاقات۔
صوبہ کا روشن چہرہ اجاگر کرنے کیلئے ادب و ثقافت کا فروغ انتہائی ضروری ہے۔گورنر فیصل کریم کنڈی
پشاور(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبہ کا روشن چہرہ اجاگر کرنے کے کیئے ادب و ثقافت کا فروغ انتہائی ضروری ہے ، ہمارے نوجوان پر شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں ایسے باصلاحیت نوجوانوں کی گورنر ہاؤس بھرپور سرپرستی کرے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی کے بڑے ریئلٹی شو تماشہ سیزن فور کے ونر سیف علی خان سے گفتگو کے دوران کیا جنہوں نے گورنر ہاؤس میں ان سے ملاقات کی ، خیبرپختونخوا اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد کنڈی، سیف علی خان کے ہمراہ انکے چچا سابق ناظم و ڈسٹرکٹ کونسل ممبر پشاور و مسلم لیگ ق سنئیر رھنما صفدر خان باغی, سہیال خان اور حشام عثمان خان بھی موجود تھے، گورنر فصیل کریم کنڈی نے کہا کہ پہلی بار خیبرپختونخوا کی نمائندگی کرتے ہوئے تماشہ سیزن فور کا ٹائٹل جیتنا صوبے کے لیے قابلِ فخر سنگِ میل ہے۔انہوں نے سیف علی خان کی شاندار پرفارمنس کو نوجوان نسل کے لیے مثبت مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان جیسے باصلاحیت نوجوان صوبے کا سافٹ امیج اجاگر کر رہے ہیں۔گورنر نے انکے والد شہید آصف خان باغی کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ سیف علی خان کا جذبہ اور کردار نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں اور منشیات، خصوصاً آئس سے دور رہنے کا مؤثر پیغام دیتا ہے، گورنر خیبرپختونخوا فصیل کریم کنڈی نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں نوجوانوں کے لیے جلد فیسٹیولز، ٹیلنٹ ہنٹ ایوارڈز اور متعدد ترقیاتی اقدامات کا آغاز کیا جائے گا تاکہ صوبے کے ٹیلنٹ کو قومی سطح پر نمایاں مواقع فراہم کیے جائیں۔انہوں نے سیف علی خان کو خصوصی شیلڈ پیش کی ، واضح رہے کہ سیف علی خان کا تعلق پشاور کے ایک سیاسی و سماجی اور شہید گھرانے سے ہے۔ان کے والد شہید آصف خان باغی نے 27 جنوری 2007 کو ڈی آئی جی ملک سعد شہید کے ساتھ ڈھکی دالگراں پشاور شہر میں ایک خودکش حملہ میں وطن عزیز کے لیے جان کا نذرانہ پیش کیا اور انکے چچا صفدر خان باغی سابق ناظم و ڈسٹرکٹ ممبر پشاور اور مسلم لیگ ق سنئیر رھنما ہے ۔سیف علی خان نے اس موقع پر گورنر کی جانب سے حوصلہ افزائی اور تعاون پر انکا شکریہ ادا کیا۔



