خیبرپختون خواہ

بنوں ریجن میں 3 ماہ کے دوران ہونیوالے تمام دہشتگرد حملوں کو ناکام بنایا گیا۔پولیس رپورٹ جاری

بنوں ریجن میں 3 ماہ کے دوران ہونیوالے تمام دہشتگرد حملوں کو ناکام بنایا گیا۔پولیس رپورٹ جاری

بنوں ریجن میں دہشتگردی کے خلاف آپریشنز کی نگرانی آر پی او سجاد خان نے کی۔رپورٹ

بنوں(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق بنوں ریجن میں دہشتگردی کے واقعات اور پولیس آپریشنز سے متعلق رپورٹ جاری کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق بنوں ریجن میں 28 اگست 2025 سے اب تک ہونے والے تمام حملوں کو ناکام بنا دیا گیا، ریجن میں دہشتگردی کے خلاف آپریشن کی نگرانی آر پی او سجاد خان نے کی، بنوں ریجن میں شدت پسندوں کی جانب سے پولیس تھانوں اور چوکیوں پر 10 حملوں کی کوششیں کی گئیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پولیس تھانوں اور چوکیوں پر 130 سے زیادہ ڈرون حملوں کی کوشش کی گئی، دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 14 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو مارا گیا، آپریشنز کے دوران 22 شدت پسند زخمی بھی ہوئے۔ار پی او بنوں سجاد خان نے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ بنوں کے بعض علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانے ہیں، شدت پسند پولیس تھانوں اور چوکیوں پر متعدد حملے کرچکے ہیں، آئی جی کے پی نے بنوں ریجن کو دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے بھرپور وسائل فراہم کیے، بلٹ پروف گیٹس اور ڈبل وال سسٹم تھانوں میں نصب کیے گئے۔سجاد خان نے کہا بنوں ریجن کو جدید اسلحہ سے لیس کیا گیا، جدید وسائل ہونے کے باعث دہشتگردوں کے بڑے حملے ناکام بنا دیے گئے، دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز میں عوام نے بھرپور ساتھ دیا، دہشتگردوں کے ڈرون حملوں کو بھی جدید وسائل کے ذریعے ناکام بنایا گیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You