کالم/مضامین

🚨 “روشنی کا جنون یا اندھی تقلید؟ — سڑکوں پر ہائی بیم اور رنگ برنگی لائٹس، شہری شعور کا المیہ”

🚨 “روشنی کا جنون یا اندھی تقلید؟ — سڑکوں پر ہائی بیم اور رنگ برنگی لائٹس، شہری شعور کا المیہ”

ڈیرہ غازی خان (عامر محمود قریشی) — دستکِ بیداری

شہری معاشرے کی تہذیب اور سڑکوں پر نظم و ضبط کا مظہر صرف ٹریفک قوانین نہیں، بلکہ انسانی شعور اور اخلاقی ذمہ داری بھی ہے۔ لیکن افسوس کہ آج کل سڑکوں پر ہائی بیم ہیڈ لائٹس اور موٹر سائیکلوں پر رنگ برنگی لائٹس لگانے کا رواج خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے۔ یہ رویہ نہ صرف غیر اخلاقی بلکہ جانی طور پر بھی نقصان دہ بنتا جا رہا ہے۔
اگر آپ گاڑی چلاتے ہوئے ہیڈ لائٹس "ہائی بیم” پر رکھتے ہیں تو یاد رکھیے، آپ سڑک پر دوسرے ڈرائیوروں کے لیے اندھیرا پھیلا رہے ہیں۔ ایسے لوگ جو اس حرکت کو معمولی سمجھتے ہیں، دراصل سڑک پر ہر اُس شخص کی جان خطرے میں ڈال رہے ہوتے ہیں جو اُن کے سامنے سے گزر رہا ہوتا ہے۔
جیسا کہ ایک صاحب نے طنزیہ انداز میں کہا:
“اگر آپ گاڑی کی ہیڈ لائٹس ہائی پر رکھ کر چلاتے ہیں تو راستے میں ہر شخص آپ کو ‘کھوتے کا بچہ’ سمجھتا ہے، لہٰذا اپنی ولدیت کی حفاظت کریں اور لائٹس مدہم رکھا کریں۔”
یہ بات تلخ ضرور ہے مگر حقیقت پر مبنی ہے۔ ہائی بیم روشنی سامنے آنے والے ڈرائیور کی آنکھوں کو چندھیا دیتی ہے، جس سے حادثات کا خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔ دوسری جانب، موٹر سائیکل سواروں کا فیشن بن چکا ہے کہ وہ اپنی بائیکس پر نیلی، سرخ یا سبز رنگ کی چمکدار لائٹس لگاتے ہیں۔ یہ لائٹس دیکھنے میں شاید "کول” لگیں، مگر یہ براہِ راست آنکھوں کو نقصان پہنچاتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ غیر معیاری ایل ای ڈی لائٹس ریٹینا کو متاثر کرتی ہیں اور مستقل بینائی کے نقصان کا سبب بھی بن سکتی ہیں۔ سوال یہ ہے کہ اگر یہ "رنگین لائٹس” واقعی فائدہ مند ہوتیں تو کیا بڑی کمپنیاں اپنی گاڑیوں اور بائیکس میں وہی لائٹس نہ لگاتیں؟ اصل مسئلہ یہ ہے کہ ہم قوانین کی خلاف ورزی کو بہادری اور دکھاوے کو فیشن سمجھ بیٹھے ہیں۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ شہری سڑکوں پر مہذب ڈرائیونگ کا مظاہرہ کریں، ہیڈ لائٹس کا استعمال ذمہ داری سے کریں، اور ایسی تبدیلیاں کرنے سے گریز کریں جو دوسروں کی جان یا بینائی کے لیے خطرہ بنیں۔
یہ اصلاحی رویہ ہی دراصل شعورِ شہری کہلاتا ہے۔

یاد رکھیے — سڑک سب کی ہے، مگر شعور صرف باشعوروں کا ہوتا ہے۔

#دستک_بیداری | #عامر محمود قریشی| #اصلاح_فکر | #ٹریفک_آگاہی | #محفوظ_پاکستان

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You