سندھ

لانڈھی ٹاؤن کی یوسی نمبر 3 کے تحت میٹرک میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات کے اعزاز

لانڈھی ٹاؤن کی یوسی نمبر 3 کے تحت میٹرک میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات کے اعزاز میں ایک پُروقار تقریب منعقد کی گئی،

کراچی : (بیوروچیف:عاصم آرائیں جہلمی: لانڈھی کراچی والا)لانڈھی ٹاؤن کی یوسی نمبر 3 کے تحت میٹرک میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات کے اعزاز میں ایک پُروقار تقریب منعقد کی گئی، جس میں شیلڈز، سرٹیفیکیٹس اور لیپ ٹاپس تقسیم کیے گئے۔ تقریب میں طلبہ، والدین، اساتذہ اور علاقائی نمائندگان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیف الدین ایڈووکیٹ نے پروگرام کے کامیاب انعقاد پر منتظمین اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جماعتِ اسلامی کا تعلیمی ویژن نہایت واضح اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہے۔ انہوں نے کہا:“ہماری ترجیح نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھار کر انہیں ملکی ترقی کا مضبوط ستون بنانا ہے۔ ہم سرکاری اسکولوں کو پرائیویٹ اداروں کے معیار کے برابر بلکہ کئی میدانوں میں بہتر بنا کر دکھائیں گے۔”انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ہدف بیس لاکھ بچوں کو آئی ٹی ایکسپرٹ بنانا ہے، جس کے ذریعے پورے ملک میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا انقلاب لایا جائے گا۔ یہ اقدام پاکستان کے روشن مستقبل اور عالمی سطح پر مقابلہ کرنے کی استعداد بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔”تقریب میں امیر ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ، ٹاؤن چیئرمین عبدالجمیل خان اور چیئرمین یوسی نمبر 3 نادر لودھی نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے طلبہ کی کامیابی کو قابلِ فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی ترقی اور تعلیم کے فروغ کے لیے ایسے پروگرام انتہائی اہمیت رکھتے ہیں۔
پروگرام کی نظامت یوسی نمبر 3 کے وائس چیئرمین حماد حیدر نے انجام دی۔
تقریب میں شریک طلبہ و والدین نے انتظامیہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ایسی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رہے گا

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You