میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے بعد خوفناک آتشزدگی، 22 افراد ہلاک۔

میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے بعد خوفناک آتشزدگی، 22 افراد ہلاک۔
ہرموسلو میں سپر اسٹور میں دھماکا ٹرانسفارمر پھٹنے سے ہوا، دھماکے کے بعد سپر اسٹور میں خوفناک آتشزدگی ہوئی۔
میکسیکو(انٹرنیشنل ڈیسک) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق میکسیکو کی ریاست سنورا میں سپر مارکیٹ میں دھماکے سے کم از کم 22 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ابتدائی طور پر سامنے آنے والی معلومات کے مطابق ریاست سنورا کے علاقے ہرموسلو میں سپر اسٹور میں دھماکا ٹرانسفارمر پھٹنے سے ہوا، دھماکے کے وقت عوام کی بڑی تعداد اسٹور میں موجود تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کے بعد اسٹور میں آگ بھڑک اٹھی جس سے پورے اسٹور کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، دھماکے اور آتشزدگی کے نتیجے میں کم از کم 22 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوئے۔ مختلف میڈیا اور سوشل میڈیا رپوٹس کے مطابق دھماکے کے باعث ہلاک ہونے والوں میں 7 بچے اور ان کے والدین بھی شامل ہیں، ہلاک ہونے والوں میں 4 لڑکے اور 3 لڑکیاں شامل ہیں۔میکسیکن حکام کا کہنا ہے کہ سپر اسٹور میں ہونے والے دھماکے کی وجوہات کا پتہ چلانے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔



