انٹرنیشنل

مسیحیوں کے قتل عام کا الزام، ٹرمپ کی نائیجیریا میں فوجی کارروائی کی دھمکی۔

مسیحیوں کے قتل عام کا الزام، ٹرمپ کی نائیجیریا میں فوجی کارروائی کی دھمکی۔

نائیجیریا میں مسیحیوں کی قتل وغارت روکنےکے لیے محکمہ جنگ کو فوجی کارروائی کی تیاری کی ہدایت کی ہے۔امریکی صدر

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق امریکی صدر نے نائیجیریا کے خلاف فوجی کارروائی کی دھمکی دیدی۔سوشل میڈیا سائٹ ٹرتھ سوشل پر پوسٹ کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اگر نائیجیرین حکومت مسیحیوں کی قتل و غارت روکنے میں ناکام رہی تو امریکا امداد بندکر دے گا۔ امریکی صدر نے نائیجیریا میں مسیحیوں کی قتل و غارت روکنےکے لیے محکمہ جنگ کو ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ امریکا طاقت کے زور پر اس ملک میں دہشت گردوں کو ختم کر سکتا ہے۔صدر ٹرمپ کی ہدایت پر محکمہ جنگ کے وزیر پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ جی سر ہم نائیجیریا میں کارروائی کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You