پنجاب

لاہور کو جماعت اسلامی نے فتح کرلیا تو ملک میں جماعت کا راج ہوگا۔لیاقت بلوچ

لاہور کو جماعت اسلامی نے فتح کرلیا تو ملک میں جماعت کا راج ہوگا۔لیاقت بلوچ

ہم اگر اپنے نظریے کی طاقت پر قائم رہے تو کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔نائب امیر جماعت اسلامی

لاہور(نمائندہ نادیہ تبسم) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ لاہور کو جماعت اسلامی نے فتح کرلیا تو ملک میں جماعت کا راج ہوگا۔امیر جماعت اسلامی لاہور کی تقریب حلف برداری میں لیاقت بلوچ نے ضیاالدین انصاری سے حلف لیا۔اس موقع پر لیاقت بلوچ نے کہا کہ پہلے یک جماعتی نظام کی کوشش کی گئی اورذوالفقار بھٹو کا انتخاب کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ایک پاپولر شخصیت کو میدان میں اتارا گیا اور مینار پاکستان کا جلسہ منعقد ہوا، بانی پی ٹی آئی کو کامیاب جلسےکی وجہ سےلیا گیا۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ ہم اگر اپنے نظریے کی طاقت پر قائم رہے تو کامیابی حاصل کر سکتےہیں۔ان کا کہنا تھا کہ 21 سے 23 نومبر تک مینارپاکستان گراؤنڈ میں اجتماع ہوگا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You