سندھ

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ریجنل ڈائریکٹر محتسبِ اعلیٰ شہید بینظیرآباد خان محمد زرداری

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ریجنل ڈائریکٹر محتسبِ اعلیٰ شہید بینظیرآباد خان محمد زرداری کی جانب سے تحصیل سکرنڈ کی یوسی فتح پور میں کھلی کچہری کا انعقاد ریجنل ڈائریکٹر محتسبِ اعلیٰ سندھ شہید بینظیرآباد خان محمد زرداری کی جانب سے تحصیل سکرنڈ کی یوسی فتح پور میں عوامی مسائل کے حل اور محتسب اعلیٰ سندھ کے ادارے سے متعلق عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے ایک کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا کھلی کچہری میں شہریوں، دیہاتی نمائندوں، محکمہ جاتی افسران اور مقامی معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر خان محمد زرداری نے کہا کہ محتسبِ اعلیٰ سندھ کا ادارہ عوامی شکایات کے ازالے اور سرکاری اداروں کی کارکردگی میں بہتری کے لیے سرگرمِ عمل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شہری سرکاری محکموں کے متعلق اپنے مسائل اور شکایات اس دفتر میں درج کروا سکتے ہیں، تاکہ ان کا فوری اور منصفانہ ازالہ کیا جا سکے۔کھلی کچہری کے دوران گاؤں والوں نے اپنے مسائل پیش کیے جن کے حل کے لیے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کی گئیں۔ ریجنل ڈائریکٹر نے کہا کہ اس طرح کی کھلی کچہریوں کا مقصد عوام کو ان کے حقوق سے آگاہ کرنا اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You