سندھ

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ملک بھر کی طرح ضلع شہید بینظیر آباد میں بھی آج 27 اکتوبر

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ملک بھر کی طرح ضلع شہید بینظیر آباد میں بھی آج 27 اکتوبر کا دن کشمیری بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کے طور پر یومِ سیاہ کے طور پر منایا گیا۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ شہید بینظیر آباد کی جانب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید ابرار علی شاہ کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر آفس سے نواب شاہ پریس کلب تک ایک ریلی نکالی گئی۔ریلی میں شریک افراد کے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز تھے جن پر "کشمیر بنے گا پاکستان” اور "ہندوستان مردہ باد” جیسے نعرے درج تھے۔ریلی کے اختتام پر شرکاء اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید ابرار علی شاہ، اسسٹنٹ کمشنر اقبال احمد تنیو، پیپلز میڈیکل اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر یار علی جمالي اور دیگر نے کہا کہ 27 اکتوبر 1947ء تاریخ کا ایک کالا دن ہے، جب بھارت نے زبردستی کشمیر پر قبضہ کر کے کشمیری عوام پر ظلم و ستم کی داستان رقم کی۔ ہم کشمیری عوام پر ہونے والے مظالم اور بربریت کی سخت مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیر میں اپنی فوج داخل کی اور وہاں کے عوام کو ان کے حقِ خودارادیت سے محروم کرنے کی کوشش کی، مگر مقبوضہ کشمیر کے نہتے نوجوان بھارتی عزائم کو ناکام بنانے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ ان شاءاللہ فتح ان کا مقدر بنے گی اور بھارتی فوج کو رسوائی کا سامنا کرنا پڑے گا، جس کے بعد کشمیری عوام اپنی امنگوں کے مطابق امن اور خوشحالی کی زندگی گزار سکیں گے۔مقررین نے عالمی اداروں سے اپیل کی کہ وہ آج کے دن مظلوم کشمیریوں کی آواز بنیں تاکہ بھارت پر واضح ہو جائے کہ دنیا کشمیریوں کے اصولی مؤقف کی حمایت کرتی ہے اور بھارتی ریاستی ظلم و جبر کے خلاف کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ریلی میں مختلف محکموں کے ضلعی افسران، اسکاؤٹس، شہریوں، اساتذہ اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ دوسری جانب ڈپٹی کمشنر شہید بینظیر آباد عبدالصمد نظامانی کی ہدایت پر ضلع کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، بشمول سکرنڈ، دوڑ اور قاضی احمد میں بھی اسسٹنٹ کمشنرز کی قیادت میں کشمیری بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کے طور پر یومِ سیاہ منایا گیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You