سندھ

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)کمشنر شہمیر خان بھٹو کی جانب سے ڈینگی اور ملیریا کی روک

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)کمشنر شہمیر خان بھٹو کی جانب سے ڈینگی اور ملیریا کی روک تھام کے لیے احتیاطی تدابیر سے متعلق عوام اور تعلیمی اداروں میں آگاہی فراہم کرنے کے لیے محکمہ صحت و تعلیم کے افسران کو ہدایات جاری کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن شہمیر خان بھٹو کی زیر صدارت ڈویژن میں ڈینگی اور ملیریا کی روک تھام کے سلسلے میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ڈی سی آفس کے دربار ہال میں منعقد ہوا۔اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر شہمیر خان بھٹو نے کہا کہ سندھ میں ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں جو تشویشناک بات ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے ڈینگی اور ملیریا جیسی بیماریوں سے بچاؤ ممکن ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ صحت اور تعلیم عوام اور تعلیمی اداروں میں آگاہی سیشنز کا انعقاد کریں کمشنر نے محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ تمام اسکولوں کے ہیڈ ماسٹرز کو پابند کریں کہ وہ صبح کی اسمبلی میں طلبہ کو ڈینگی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر سے آگاہ کریں، اور طلبہ کو اس بات کا پابند بنائیں کہ وہ اپنے گھروں اور محلوں میں بھی ڈینگی سے بچاؤ کے اقدامات کے بارے میں شعور پیدا کریں۔کمشنر نے ڈویژن کے تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں متعلقہ محکموں اور سول سوسائٹی کے تعاون سے عوام میں ڈینگی اور ملیریا سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی سیشنز منعقد کریں۔انہوں نے ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو بھی ہدایت کی کہ وہ تینوں اضلاع میں فوری طور پر مچھر مار اسپرے مہم شروع کرائیں، اور میونسپل، ٹاؤن اور یونین کونسل سیکریٹریز کو اس بات کا پابند بنائیں کہ اسپرے مہم مؤثر انداز میں کی جائے تاکہ مچھروں کا خاتمہ ہو اور شہریوں کو ڈینگی و ملیریا سے محفوظ رکھا جا سکے۔کمشنر نے ملیریا کنٹرول پروگرام کے انچارجز کو ہدایت کی کہ وہ عوام میں ڈینگی سے بچاؤ کے لیے بڑے پیمانے پر آگاہی پروگرام شروع کریں، عوامی مقامات، اسکولوں اور اسپتالوں میں احتیاطی تدابیر سے متعلق بینرز اور پمفلٹس آویزاں کریں، جبکہ آگاہی پیغامات اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی جائیں۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی، ڈپٹی کمشنر سانگھڑ سارہ جاوید، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز صدام حسین میمن اور محکمہ صحت کے افسران نے ڈینگی و ملیریا کی روک تھام کے لیے کیے گئے اقدامات سے کمشنر کو آگاہ کیا۔ جبکہ محکمہ تعلیم کے تمام افسران نے کمشنر کو یقین دلایا کہ وہ تعلیمی اداروں میں آگاہی سیشنز کا انعقاد یقینی بنائیں گے اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر محمد ابراہیم عالمانی، ایڈیشنل کمشنر سید عمار حسین، ڈائریکٹر اسکولز شہید بینظیرآباد نصیر جوگی، ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز شہناز لاکو، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری شہید بینظیرآباد حمیرہ میر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری نوشہروفیروز محمد اسلم، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری سانگھڑ غلام مصطفیٰ لغاری، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پرائمری نوشہروفیروز مسعود احمد سہتو، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پرائمری سانگھڑ تاج محمد ڈاہری کے علاوہ پبلک ہیلتھ، لوکل گورنمنٹ، پی پی ایچ آئی، تمام تعلقہ ایجوکیشن افسران اور محکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You