نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) افغانی باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران مزید 6 افغانی

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) افغانی باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران مزید 6 افغانی گرفتار تھانہ بی سیکشن اور تھانہ ایئرپورٹ پولیس کی کامیاب کارروائیاں۔ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم افغانی باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔اسی سلسلے میں تھانہ بی سیکشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے درج ذیل غیر قانونی طور پر مقیم افغانی باشندوں کو گرفتار کیاشمس اللہ ولد گل محمد سریانی پٹھان سکنہ افغانستان.اجمل خان ولد جمع گل پٹھان سکنہ غزانی، افغانستان.احمد ولد حضرت گل پٹھان سکنہ غزانی، افغانستان تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے علیحدہ کارروائی کے دوران درج ذیل 3 غیر قانونی طور پر مقیم افغانی باشندوں کو گرفتار کیاپائیند خان ولد موسیٰ کلیم پٹھان — سکنہ افغانستان.حکیم اللہ ولد اکبر پٹھان سکنہ غزانی، افغانستان.موسیٰ خان ولد وزیر محمد کاکڑ پٹھان سکنہ غزائی افغانستان تمام گرفتار شدہ افغانی باشندوں کے پاس قیام کے قانونی کاغذات موجود نہیں تھے۔ پولیس نے تمام افراد کو حراست میں لے کر فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے ہیں ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار نے کہا کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی تاکہ امن و امان کی صورتحال برقرار رہے اور قانون کی عملداری یقینی بنائی جا سکے۔



