سندھ

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ڈپٹی کمشنر شہید بینظیر آباد کا این ڈی ایف بحالی مرکز

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ڈپٹی کمشنر شہید بینظیر آباد کا این ڈی ایف بحالی مرکز نوابشاہ کا دورہ ڈپٹی کمشنر شہید بینظیر آباد عبدالصمد نظامانی نے این ڈی ایف بحالی مرکز نوابشاہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف تھراپی سیکشنز کا معائنہ کیا اور ذہنی معذوری بچوں کو فراہم کی جانے والی جامع سہولیات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر نیشنل ڈس ایبلیٹی اینڈ ڈویلپمنٹ فورم (این ڈی ایف) پاکستان کے صدر عابد لاشاری نے ڈپٹی کمشنر کو سنٹر کی جانب سے اسپشیل بچوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ مرکز میں فزیوتھراپی، آکیوپیشنل تھراپی، اسپیچ تھراپی، سائیکو تھراپی، ری میڈیل تھراپی اور دیگر معاون خدمات سمیت مختلف لائف تھراپیز فراہم کی جاتی ہیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عبدالصمد نظامانی نے کہا کہ "ذہنی معذوری کو دیگر معذوریوں کے مقابلے میں زیادہ توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔” انہوں نے این ڈی ایف کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ نوابشاہ میں یہ بحالی مرکز جدید سہولیات سے آراستہ ہے جو محکمہ خصوصی تعلیم و بحالی معذوران (DEPD) حکومت سندھ کے تعاون سے بچوں کو مفت خدمات فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام حکومت سندھ کے معذور افراد کے حوالے سے مضبوط عزم اور سندھ ایمپاورمنٹ آف پرسنز ود ڈس ایبلیٹیز ایکٹ 2018 کے عملی نفاذ کی واضح مثال ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ این ڈی ایف بحالی مرکز کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی اس موقع پر این ڈی ایف کے صدر عابد لاشاری نے ڈپٹی کمشنر کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ یہ بحالی مرکز نوابشاہ کے دیہی عوام کے لیے “خدا کی طرف سے ایک انمول نعمت” ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیہی سندھ میں اس طرح کی جامع بحالی سہولیات دستیاب ہیں، لیکن محکمہ خصوصی تعلیم و بحالی معذوران، حکومت سندھ کی محنت و لگن کے باعث اب دیہی علاقوں کے ذہنی معذور بچے اپنے گھر کے قریب معیاری بحالی خدمات بالکل مفت حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے معذور افراد کے حوالے سے حکومت سندھ کے عزم کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You