انٹرنیشنل

جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام، یورپی یونین نے ایران پر دوبارہ پابندیاں لگادیں۔

جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام، یورپی یونین نے ایران پر دوبارہ پابندیاں لگادیں۔

پابندیوں کے باوجود ایران کے ساتھ سفارتی مذاکرات کے لیے دروازہ اب بھی کھلا ہے۔یورپی یونین

برسلز(انٹرنیشنل ڈیسک) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق یورپی یونین نے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کرتے ہوئے ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کردیں۔ یورپی یونین کی جانب سے جاری بیان میں پابندیوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جوہری معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کرنے پر ایران پر پابندیاں لگائی ہیں جس کے تحت ایران کے مرکزی بینک اور دیگر ایرانی بینکوں کے اثاثے منجمد کردیے گئے ہیں۔یورپی یونین نے کہا ہےکہ مخصوص ایرانی حکام پر سفری پابندیاں بھی عائد کی گئی ہیں جب کہ ایران کی خام تیل کی خریداری و ترسیل، سونے اور بعض بحری سازوسامان کی فروخت پربھی پابندی لگائی ہے۔یورپی یونین کے مطابق پابندیوں کے باوجود ایران کے ساتھ سفارتی مذاکرات کے لیے دروازہ اب بھی کھلا ہے۔ واضح رہے کہ 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں 2015 کے جوہری معاہدے کے تحت ایران کو دی گئی پابندیوں میں نرمی کی مدت میں توسیع کی قرارداد منظور نہیں ہوسکی تھی جس کے بعد 2015 کے جوہری معاہدے کے تحت ایران سے اٹھائی گئی پابندیاں دوبارہ نافذ ہو گئی تھیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You