سندھ

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) *پولیس مقابلہ* تھانہ ایئر پورٹ پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)
*پولیس مقابلہ* تھانہ ایئر پورٹ پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کے ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔گرفتار ملزم کے قبضے سے 30 بور پسٹل بمعہ گولیاںبرآمد کرلی گئی ہیں۔ زخمی ڈاکو کی شناخت فیضان عرف لالا ڈاہری سکنہ مصر جی واه ضلع نوشہرو فیروزکے نام سے ہوئی ہے، جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ضلع بھر میں ناکہ بندی اور چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار زخمی ڈاکو فیضان عرف لالا ڈاہری متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث رہا ہے، جن میں ڈکیتی اور چوری کے واقعات شامل ہیں۔ *مزید یہ کہ گرفتار ملزم ضلع شھید بینظیر آباد تھانہ پبجو پولیس کو بھی مطلوب روپوش ملزم نے ضلع شہید بینظیر آباد کے مختلف علاقوں سے موٹر سائیکلیں چوری اور ڈکیتی کرتا تھا۔ پولیس کی جانب سے مزید تفتیش جاری ہے۔ملزم کا مجرمانہ ریکارڈ درج ذیل ہےCrime No. 09/2025 u/s 324,353,399,402 PPC of PS Pubjo Distt. SBA
Crime No. 23/2025 u/s 324,353,393,399,402,427 PPC of PS Pubjo Distt. SBA Crime No. 143/2025 u/s 324,353,398,399,402 PPC of PS Airport Distt. SBACrime No. 144/2025 u/s 24-A SAA of PS Airport Distt. SBAملزم فیضان عرف لالا ڈاہری کا دیگر اضلاع سے کریمنل ریکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You