نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) سیکرٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز سندھ محمد عباس بلوچ، شہید

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) سیکرٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز سندھ محمد عباس بلوچ، شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شہید بینظیر آباد پہنچے جہاں انہوں نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مدد علی شاہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر کمشنر شہید بینظیر آباد شھمیر خان بھٹو بھی موجود تھے۔سیکرٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز اور کمشنر شہید بینظیر آباد نے وائس چانسلر کے ہمراہ یونیورسٹی میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے ترقیاتی کاموں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مین کیمپس میں جاری منصوبوں میں معیاری مٹیریل کے استعمال سے عمارتوں کا مستقبل بہتر نظر آ رہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ رواں سال کے آخر تک یہ ترقیاتی کام مکمل کر لیے جائیں گے۔
معائنے کے دوران پروجیکٹ کوآرڈینیٹر انجینئر سید حسن علی شاہ، رجسٹرار مشتاق سہیل سومرو، ڈائریکٹر پروکیورمنٹ منظور علی سیال، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید عمار شاہ رضوی، ڈائریکٹراسٹوڈنٹس افیئرز محمد طفیل میمن، اسٹوڈنٹس ویلفیئر آفیسر امجد علی راہو اور دیگر بھی موجود تھے۔



