انٹرنیشنل

پاکستان اور بنگلادیش کا تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ۔

پاکستان اور بنگلادیش کا تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ۔

وزیراعظم اور بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر کی ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کی سائیڈ لائن پر ہوئی۔

نیویارک(نمائندہ نائلہ جعفری) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کےعزم کا اعادہ کیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف اور بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کی ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کی سائیڈ لائن پر ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر اور مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے پاکستان بنگلا دیش کے دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر اور مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا جب کہ دو طرفہ تعلقات میں کثیر الجہتی تعاون تجارت علاقائی تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔وزیراعظم شہباز شریف نے باہمی عزت و رواداری،باہمی اعتماد اور علاقائی تعاون و ترقی پر تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کےعزم کا اعادہ کیا۔اس موقع پر بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر نے باہمی سفارتی تعلقات میں بہتری اور پاکستان کے کردار کو خوش آئند قرار دیا جب کہ باہمی تجارت اور ثقافتی تعلقات کو بہتر کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You