میاں عاصم شہید کے بہمانہ قتل کیخلاف جماعت اسلامی چارسدہ کا ہنگامی اجلاس

میاں عاصم شہید کے بہمانہ قتل کیخلاف جماعت اسلامی چارسدہ کا ہنگامی اجلاس۔
اجلاس جماعت اسلامی ضلع چارسدہ شاہ زمان درانی کے سربراہی میں منعقد ہوا۔
چارسدہ(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق میاں عاصم ایڈوکیٹ شہید کے بہمانہ قتل کے خلاف جماعت اسلامی چارسدہ کا ہنگامی اجلاس امیر جماعت اسلامی چارسدہ ۔شاہ زمان درانی کے سربراہی میں منعقد ہوا۔اجلاس میں قاتل ایس ایچ او بہرہ مند کی عدم گرفتاری، ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کی عدم تعاون کی بہر پور مذمت کی گئی امیر جماعت اسلامی شاہ زمان درانی نے بروز جمعہ بمورخہ 26 ستمبر کو ڈسٹرکٹ پولیس آفس کے سامنے غیر معینہ مدت کے لئے دھرنے دینے کا اعلان کیا دھرنے ہزاروں افراد کی شرکت یقینی بنانے کے لئے ضلع چارسدہ کے تحصیلوں میں اجلاس بروز بدھ منعقد ہونگے بہرہ مند شاہ کی عدم گرفتاری کے خلاف تمام تاجر تنظموں سے رابطہ کیا جائے گا بروز بدھ آل پارٹی کانفرنس بھی منعقد کیا جائے گا موٹرے غنی خان روڈ پر قاتل بہرہ مند شاہ کا فینا فلیکس پولیس والوں نے اتارا جسکی بہر پور مذمت کی گئی پورے ضلع میں انصاف کے حصول کے لئے قاتل بہرہ مند شاہ کے تصویر والے فینا فلیکس لگائے جائینگے اجلاس میں جماعت اسلامی صوبہ خیبر کے نائب امیر محمد ریاض خان، فواد احمد خان، میجر اکبر خان, میاں عاصم شہید کے والد میاں محسن شاہ، اشفاق احمد خان،جاوید خان، ہارون خان، ملک سجاد گونڈا، پاکستان مسلم لیگ کے صدر ہمایون شاہ کاکا خیل، میاں عالمگیر شاہ، میان گان فیملی، وکلاء اور دیگر نے شرکت کی۔



