گجرات

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن "انصاف عوام کی دہلیز پر” کے تحت

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن "انصاف عوام کی دہلیز پر” کے تحت آر پی او گوجرانوالہ طیب حفیظ چیمہ نے انمول میرج ہال علاقہ تھانہ لاری اڈا اور ڈی پی او کمپلیکس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔جس میں ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق، ایس پی انویسٹی گیشن مہر محمد ریاض،تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ ضلع کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے سائلین کے آر پی او گوجرانوالہ نے فرداً فرداً مسائل دریافت کئے، انہوں نے موقع پرہی شہریوں کی فوری داد رسی کے لئے متعلقہ افسران کوخصوصی احکامات جاری کئے۔ آر پی او گوجرانوالہ نے تمام سائلین کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو میرٹ پر حل کیا جائے گا اور انصاف کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنا ہمارا مشن ہے۔انہوں نے اس موقع پرپولیس افسران کو ہدائیت کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں اور قانون شکن عناصر کے خلاف بلا امتیاز سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
اسی موقع پر ٹریفک آگاہی کیمپ کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں شہریوں کو ٹریفک قوانین اور احتیاطی تدابیر سے آگاہی کے لیے پمفلٹ تقسیم کئے گئے۔
بعد ازا ں آر پی او گوجرانوالہ نے تھانہ لاری اڈہ، تھانہ اے ڈویژن، تھانہ شاہین چوک،تھانہ سول لائن،پولیس لائنز گجرات اور ڈی پی او کمپلیکس کی انسپکشن کی اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔۔ انہوں نے افسران و اہلکاران کی کارکردگی، تھانوں کی سروس ڈلیوری اور عوامی سہولیات کا جائزہ لیا اور مزید بہتری کے لیے ہدایات جاری کیں۔
نیزشہداء پولیس کے اہل خانہ کے ساتھ ڈی پی او کمپلیکس میں ملاقات کی اور تحائف بھی دئیے۔
کمیونٹی پالیسنگ کے فروغ کے لئے آر پی او گوجرانوالہ نے مسیحی برادری کے نمائندہ وفد سے ملاقات بھی کی اور ان کے مسائل سنے۔ انہوں نے اقلیتی برادری کو یقین دلایا کہ ان کے حقوق کے تحفظ اور مسائل کے حل کے لیے پولیس ہر ممکن اقدام کررہی ہے اور کرے گی۔
آخر پر آر پی او گواجرنوالہ نے دوران سیلاب اچھی ڈیوٹی کرنے والے افسران و جوانوں کو شاباش اور نقد انعام دئیے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You