سندھ

پاکستان اور سعودی عرب میں تاریخی معاہدہ کے یادگار موقع پر اردو لغت بورڈ، کراچی (فیلڈ دفتر

*پاکستان اور سعودی عرب میں تاریخی معاہدہ کے یادگار موقع پر اردو لغت بورڈ، کراچی (فیلڈ دفتر ادارہ فروغ قومی زبان) کی عمارت پر چراغاں*

*اردو اور عربی کے لسانی روابط مسلم ؛ اسی طرح پاکستان اور سعودیہ کے برادرانہ اور سفارتی تعلقات بے مثال، ڈاکٹر محمد سلیم مظہر*

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے تین ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی معاہدہ عمل میں آیا، اس یادگار موقع پر تمام سرکاری عمارتوں کو روشن کرنے اور چراغاں کرنے کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے ادارہ فروغ قومی زبان کے فیلڈ دفتر اردو لغت بورڈ، کراچی کی عمارت پر بھی چراغاں کا اہتمام کیا گیا۔ عمارت کو برقی قمقموں سے سجانے کے عمل میں قومی پرچم کے ساتھ برادر اسلامی ملک سعودیہ عربیہ کا پرچم بھی لہرایا گیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ادارہ فروغ قومی زبان پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر نے میڈیا کے لئے اپنے پیغام میں کہا کہ اردو اور عربی زبان کے لسانی روابط مسلم ہیں، اسی طرح دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ اور سفارتی تعلقات بے مثال ہیں۔ انچارج فیلڈ دفتر محمد طارق بن آزاد نے کہا کہ تاریخی اصول پر لغت نویسی کے ابتدائی خدوخال عربی زبان کی امہات لغات سے ملتے ہیں جن میں جاہلی شعرا، مخضرمون اور متحدثین/ متولدین کے کلام سے اسناد شامل کی جاتی ہیں، اردو لغت بورڈ کی بائیس جلدوں پر مشتمل لغت بھی اسی اسلوب کی عصری تعبیر ہے۔ جلد اردو لغت کی نستعلیق اشاعت کی سعودیہ عرب میں بھی تقریب پزیرائی کا اہتمام کیا جائے گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You