پاکستان

فلسطینی مسلمانوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتا ہوں۔امجد علی خان نیازی

فلسطینی مسلمانوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتا ہوں۔امجد علی خان نیازی

اقوام عالم اور انسانی حقوق کے اداروں کی خاموشی افسوسناک ہے۔سیاسی کوآرڈینیٹر ٹو عمران خان

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے سیاسی کوآرڈینیٹر و سابق رکن قومی اسمبلی امجد علی خان نیازی نے کہا کہ فلسطینی مسلمانوں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ کئی سالوں سے فلسطین میں مسلمانوں کا بے گناہ قتل عام و نسل کشی جاری ہے جو انسانیت کی تذلیل ہے انہوں نے کہا کہ فلسطینی مسلمانوں کیلئے آواز بلند کرنا ہر مسلمان کا فرض اور اہم زمہ داری ہے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے سیاسی کوآرڈینیٹر و سابق رکن قومی اسمبلی امجد علی خان نیازی نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ اقوام عالم اور انسانی حقوق کے اداروں کی خاموشی افسوسناک ہے انہوں نے کہا کہ یہ وقت امت مسلمہ کیلئے متحد ہونے کا ہے متفق و متحد ہو کر فلسطینی مسلمانوں کیلئے آواز بلند کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں تا کہ بے گناہ شہریوں کا قتل عام بند ہو سکے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You