سندھ

نوابشاہ(بیورورپورٹ)دوڑ ریلوے اسٹیشن پر عملے کا رابطہ ایپ سے آن لائن بکنگ کرنے سے انکار،مسافر

نوابشاہ(بیورورپورٹ)دوڑ ریلوے اسٹیشن پر عملے کا رابطہ ایپ سے آن لائن بکنگ کرنے سے انکار،مسافر پریشان۔مسافروں کی جانب سے ریلوے حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق دوڑ ریلوے اسٹیشن پر گذشتہ دو سال سے رابطہ ایپ آن لائن بکنگ کا سامان آیا ہوا تھا،مگر دوڑ ریلوے اسٹیشن کے اسٹیشن ماسٹر اور دیگر عملے کی مبینہ نااہلی کے سبب سسٹم انسٹال نہیں کیا جارہا تھا،جس پر دوڑ کے شہریوں نے چیف ایگزیکٹو آفیسر /سینئر جنرل منیجر پاکستان ریلوے لاہور اور ڈویژنل سپرٹنڈنٹ پاکستان ریلوے سکھر کو شکایت ارسال کی،جس پر ریلوے حکام نے نوٹس لیتے ہوئے رابطہ ایپ سسٹم انسٹال کردیا اور اسٹیشن ماسٹر نے اس کا افتتاح کیا،مگر دوڑ ریلوے اسٹیشن سے رابطہ ایپ کے ذریعے ٹکٹوں کی آنلائن بکنگ نہیں کی جارہی ہے،اور مسافروں کو بکنگ کرنے سے انکار کیا جارہا ہے،جسکی وجہ سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے،دوڑ شہر کے سماجی کارکن شکیل احمد خانزادہ نے بتایا کہ دو روز تک مسلسل چکر کاٹنے کے باوجود اسٹیشن کے عملے نے انکی بکنگ نہیں کی،انہوں نے اس سلسلے میں ریلوے حکام کو شکایت ارسال کردی ہے

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You