جامعہ کراچی: 99 طلباوطالبات کو ایم فل، پی ایچ ڈی، ایم ایس اور ایم ڈی کی ڈگریاں تفویض

*جامعہ کراچی: 99 طلباوطالبات کو ایم فل، پی ایچ ڈی، ایم ایس اور ایم ڈی کی ڈگریاں تفویض*

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی زیر صدارت منعقدہ ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈریسرچ بورڈ (اے ایس آر بی) کے حالیہ اجلاس میں اکیس طلباوطالبات کو مختلف شعبہ جات میں پی ایچ ڈی، اکہتر طلباوطالبات کو ایم فل جبکہ ایک طالبعلم کو ڈاکٹر میڈیسن (ایم ڈی) اور چھ طلباوطالبات کو کورس ورک (تھرٹی کریڈٹ آرز) مکمل کرنے پر ایم ایس کی ڈگریاں تفویض کی گئیں۔ رجسٹرار جامعہ کراچی کے مطابق پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والوں میں رمشا خالد (حیاتی کیمیا)، ماریہ بابر (بائیوٹیکنالوجی کبجی)، حیدر اقبال، شہزادہ خرم خان علوی، آمنہ عاصم (بزنس ایڈمنسٹریشن، کراچی یونیورسٹی بزنس اسکول)، شاہدہ، رابعہ فاطمہ، عالمگیر خان (کیمسٹری ایچ ای جے)، رانا عاطف نثار (جرمیات)، فاروق احمد (تعلیم)، مظاہر ضیاء (ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز)، فائق حسان خالد (بین الاقوامی تعلقات)، سمیرا (فارماسیوٹیکل کیمسٹری)، صبا ظفر، ہوش محمد (فارماکوگنوسی)، مریم رزاق، سیدہ حافظہ افشین ظفر (فارماکولوجی)، عاطف ظفر (طبیعیات)، کیفی صدیقی (پبلک ایڈمنسٹریشن)، الطاف الرحمن اور اللہ یار (اصول الدین) شامل ہیں۔ ایم فل کی ڈگری حاصل کرنے والوں میں محمد سلیم، ایمن قمر، مظفر حسین (اطلاقی معاشیات)، سیدہ شہر بانو زیدی، تسنیم ناز، سیدہ لاریب زہرہ، یمنیٰ مبین، زوہا بنت صابر، ہنیٰ طارق، کائنات (حیاتی کیمیاء)، ثمرین فضل (حیاتی کیمیا این سی پی)، سیدہ عفت زہرہ (بائیوٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک انجینئرنگ)، فریحہ (نباتیات)، اقر انور، ناہید اختر، بسمہ جاوید، محمد تنویر اختر، اسماء ریاض، نعمان اشرف (کیمیاء)، عامر جمیل، عالیہ انور (جرمیات)، سیدہ دُرِشہوار نقوی (معاشیات)، سفیر احمد خان (جغرافیہ)، حنا امبرین (اسلامک لرننگ)، محمد عادل ایوب، محمد عمار (اسلامک اسٹڈیز وتھ کمپیوٹر ٹیکنالوجی، شیخ زید اسلامک سینٹر)، بشریٰ اقبال (لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس)، شہوار (میرین بائیولوجی)، حامد بدر عثمانی، رباب فاطمہ (میرین سائنس)، جاوید (ابلاغ عامہ)، سید عبدالمعیز (ریاضی)، اُم مسفرہ (خردحیاتیات)، سیدہ مریم فاطمہ، فاریہ طارق، رامین رضا (مالیکولرمیڈیسن)، حافظ سید محمد عکرمہ، سجاد ولی خان (پاکستان اسٹڈیز)، بلقیس (فارسی)، بشریٰ صادق (فارماسیوٹیکل کیمسٹری)، ماہ نور عدنان (فارماسیوٹیکس)، عائشہ شبیر، ڈاکٹر نسیمہ خان، حبا مجید (فارماکولوجی)، ثریہ، عائشہ کمال، فرح ناز، رخِ زینب، سرمد اقبال (فارمیسی پریکٹس)، رابعہ سلام، نرمین راؤ (طبیعیات)، سمیرا یامین، قدسیہ صدیق، فاطمہ غفار (فعلیات)، سحر کمال (پلانٹ کنزرویشن)، مہوش حیدر، صدام حسین، مریم طاہر (نفسیات)، سحرش شہزاد، سیدہ شرمین قادری (پبلک ایڈمنسٹریشن)، رابعہ (سندھی)، عطاالرحمن (سماجی بہبود)، قرۃ العین شعیب (اسپیس اینڈ پلینٹری اسٹروفزکس)، تیمورملک (شماریات)، تحسین حفیظ (اُردو)، حافظ محمد فیاض، صفا صدیقی (اصول الدین)، عالیہ منیر، فریحہ کمال، شاہدہ کبیر (ویمنزاسٹڈیز) اور ہماخان (حیوانیات) شامل ہیں۔ ایم ایس کورس ورک (تھرٹی کریڈٹ آرز) مکمل کرنے پر ڈگری حاصل کرنے والوں میں محمد اُسامہ خان (کمپیوٹرسائنس)، سدرہ گیلانی، ریما اکبر (معاشیات)، کاشان مجید (ریاضی)، مریم صدیقی (مالیکولرمیڈیسن) اور زرمینہ (ویمنزاسٹڈیز) شامل ہیں جبکہ ڈاکٹر آف میڈیسن (ایم ڈی) کی ڈگری حاصل کرنے والوں میں ڈاکٹر شریف جان شامل ہیں۔




