سندھ

سینیئر رہنما پاکستان پیپلزپارٹی پی ایس 88 کے صدر اورنگزیب خان نے وفد کے ہمراہ پیپلزپارٹی ضلع ملیر

سینیئر رہنما پاکستان پیپلزپارٹی پی ایس 88 کے صدر اورنگزیب خان نے وفد کے ہمراہ پیپلزپارٹی ضلع ملیر کے صدر و رکنِ سندھ اسمبلی راجہ عبدالرزاق بلوچ سے سیکریٹریٹ آفس میں ملاقات

کراچی : (رپورٹ:عاصم ارائیں)سینیئر رہنما پاکستان پیپلزپارٹی پی ایس 88 کے صدر اورنگزیب خان نے وفد کے ہمراہ پیپلزپارٹی ضلع ملیر کے صدر و رکنِ سندھ اسمبلی راجہ عبدالرزاق بلوچ سے سیکریٹریٹ آفس میں ملاقات کی، جس میں پارٹی کی موجودہ سیاسی و تنظیمی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔اس موقع پر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن پی ایس 88 کے صدر حضرت علی گجر، سینئر رہنماء ماما مختیار عباسی، سینئر رہنماء ریاض بلوچ اور سابق جنرل کونسلر عنایت حسین شاہ، چیئرمین پیپلز ایجوکیشن ایمپلائیز ایسوسییشن حسن قیوم، وارڈ صدر شیر افضل عباسی اور ضلع ملیر لیڈیز ونگ ڈپٹی جنرل سیکرٹری شازیہ تاج، شائستہ صدیقی اور دیگر رفقاء بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران تنظیمی ڈھانچے کو مزید فعال اور مضبوط بنانے، کارکنان کے مسائل حل کرنے اور آنے والے سیاسی چیلنجز کے حوالے سے مشترکہ حکمتِ عملی ترتیب دینے پر زور دیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان پیپلزپارٹی عوامی خدمت کے اپنے سفر کو مزید مؤثر انداز میں جاری رکھے گی اور پارٹی کی جڑوں کو مزید گہرائی تک مستحکم کیا جائے گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You