سندھ

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)پولیس مقابلہ تھانہ قاضی احمد پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شگر

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)پولیس مقابلہ تھانہ قاضی احمد پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شگر مل روڈ کے قریب فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کے ساتھی موقع سے فرار ہوگئے گرفتار ملزم کے قبضے سے 30 بور پسٹل بمعہ گولیاں برآمد کرلی گئی ہیں۔ زخمی ڈاکو کی شناخت ممتاز جمالی کے نام سے ہوئی ہے، جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ضلع بھر میں ناکہ بندی اور چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار زخمی ڈاکو ممتاز جمالی متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث رہا ہے، جن میں اغواء برائے تاوان، ڈکیتی اور چوری کے واقعات شامل ہیں مزید یہ کہ گرفتار ملزم ضلع ٹنڈو الہ یار پولیس کو بھی مطلوب اشتہاری ملزم ہے۔ ملزم نے ٹنڈو الہ یار میں ایک معروف ڈاکٹر کو اغواء کیا تھا، جس مقدمے میں وہ مرکزی ملزم نامزد ہے۔ پولیس نے اس حوالے سے بھی مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ملزم کا مجرمانہ ریکارڈ درج ذیل ہے:Crime No. 54/2019 u/s 9C-CNSA of PS Daulatpur Distt. SBA Crime No. 81/2023 u/s 324,247,148,337, Ai,337f1,427 PPC of PS A Section Distt. Tando Allahyar Crime No. 34/2023 u/s 365/A,147,148,149,6/7-ATA PPC of PS Chamber Distt. Tando Allahyar Crime No. 35/2023 u/s 353,324,147,148,149,427 PPC of PS Chamber Distt. Tando Allahyar Crime No. 292/2025 u/s 324,353,398,399,401 PPC of PS Kazi Ahmed Distt. SBAایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس ہمہ وقت چوکس ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کسی بھی صورت قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You