تحصیل یکا غند کے علاقے بھائی کور میں ایک اہم سیاسی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تحصیل یکا غند کے علاقے بھائی کور میں ایک اہم سیاسی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں ملک صادق خان کے پورے خاندان نے اہل محلہ اور عزیز و اقارب کے ہمراہ متفقہ طور پر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔
یکا غند(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق تحصیل یکا غند کے علاقے بھائی کور میں ایک اہم سیاسی تقریب کا انعقاد۔جس میں ملک صادق خان کے پورے خاندان نے اہلِ محلہ اور عزیز و اقارب کے ہمراہ متفقہ طور پر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عالم زیب مہمند نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ عوام کی خدمت اور ترقی پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ تحصیل یکا غند سمیت ہر تحصیل کے لیے الگ منشور تشکیل دیا گیا ہے، جس میں علاقے کی ضروریات کے مطابق منصوبے شامل ہیں۔ ہر تحصیل کے لیے الگ منصوبہ بندی کریں گئے ڈاکٹر عالم زیب مہمند نے وضاحت کی کہ ہر علاقے کے مسائل کو سامنے رکھ کر عملی اقدامات کیے جائیں گے۔ اس مقصد کے لیے vc اور NC کی سطح پر سرگرمیوں کا شیڈول بھی تیار کیا گیا ہے تاکہ عوامی مسائل کے حل میں تیزی لائی جا سکے۔عوامی اعتماد پر پورا اتریں گے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کے اعتماد پر پورا اترے گی اور ترقیاتی عمل کو مزید تیز کرے گی۔



