نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ڈی آئ جی شھید بینظیرآباد رینج فیصل بشیر میمن کی ھندو برادری


نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ڈی آئ جی شھید بینظیرآباد رینج فیصل بشیر میمن کی ھندو برادری کے وفد سے آفس میں ملاقات ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس شہید بے نظیر آباد رینج، فیصل بشیر میمن نے آج ہندو کمیونٹی کے سربراہان اور عہدیداران سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ڈسٹرکٹ نوشھرو فیروز، سانگھڑ اور ڈسٹرکٹ نواب شاہ کے ہندو کمیونٹی کے صدور، نائب صدور، چیئرمین اور دیگر نمائندہ عہدیداران نے شرکت کی۔وفد نے ڈی آئی جی ایس بی اے فیصل بشیر میمن کو اپنے مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ایس بی اے فیصل بشیر میمن نے وفد کے مسائل کو نہایت توجہ سے سنا اور متعلقہ حکام کو ہدایات دیں کہ ہندو کمیونٹی کے تمام جائز مسائل کو فوری حل کیا جائے تاکہ ہندو شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ڈی آئی جی شہید بے نظیر آباد رینج فیصل بشیر میمن نے کہا کہ پولیس فورس اور انتظامیہ کا فرض ہے کہ تمام مذاہب اور برادریوں کو یکساں سہولیات اور سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں بسنے والی تمام کمیونٹیز امن، بھائی چارے اور باہمی احترام کے ساتھ رہتی ہیں اور اس فضا کو برقرار رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ملاقات کے اختتام پر ہندو کمیونٹی کے نمائندوں نے ڈی آئی جی فیصل بشیر میمن کو ہندو برادری کی طرف سے سندھ کی روایت وثقافت سندھی ٹوپی اور اجرک کے تحائف پیش کیے اور شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی یقین دہانی سے انہیں حوصلہ ملا ہے اور وہ پرامید ہیں کہ ان کے مسائل جلد حل ہوں گے۔



