انٹرنیشنل

افغانستان میں زلزلے سے اموات کی تعداد 1400 سے تجاوز کرگئی۔

افغانستان میں زلزلے سے اموات کی تعداد 1400 سے تجاوز کرگئی۔

زلزلے سے 3251 افراد زخمی ہیں اور 8 ہزار سے زائد گھر تباہ ہوئے ہیں۔افغان ہلال احمر

کابل(نمائندہ عتیق الرحمن) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق افغانستان میں 6 شدت کے خطرناک زلزلے کے نتیجے میں اموات کی تعداد 1400 سے تجاوز کرگئی۔افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب آنے و الے زلزلے سے اموات کی تعداد 1411 ہوگئی ہے۔افغان ہلال احمر کے مطابق زلزلے سے 3251 افراد زخمی ہیں اور 8 ہزار سے زائد گھر تباہ ہوئے ہیں۔افغانستان کے سرکاری میڈیا کا بتانا ہےکہ زلزلے سے سب سے زیادہ نقصان صوبے کنڑ میں ہوا ہے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلےکا مرکز صوبے ننگرہار کے شہر جلال آباد کے قریب تھا اور اس کی گہرائی 8 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔رپورٹس کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجکر 47 منٹ پر آیا اور تقریباً 20 منٹ بعد ہی اسی صوبے میں 4.5 شدت کا ایک اور جھٹکا محسوس کیا گیا جس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You