سندھ

کراچی پریس کلب میں ربیع الاوّل کی مناسبت سے روح پرور محفلِ میلاد کا انعقاد

کراچی پریس کلب میں ربیع الاوّل کی مناسبت سے روح پرور محفلِ میلاد کا انعقاد

*تابندہ لاری کی پرکیف نعت خوانی نے محفل کا سماں باندھ دیا*

کراچی(رپورٹ: جاوید صدیقی) کراچی پریس کلب میں ربیع الاوّل کی بابرکت مناسبت سے ایک پرنور اور روح پرور محفلِ میلاد کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا اہتمام پریس کلب کی مجلسِ عاملہ کی رکن مونا صدیقی کی زیرِ نگرانی ویمن کمیٹی کے تعاون سے کیا گیا۔ محفل کا مقصد ولادتِ باسعادت حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی خوشی کو تازہ کرتے ہوئے عقیدت و محبت کے جذبات کو اجاگر کرنا تھا۔ محفل کی روحانی فضا اُس وقت مزید مسحور کن ہوگئی جب سینئر صحافی اور معروف نعت خواں تابندہ لاری نے عقیدت و محبتِ رسول ﷺ سے لبریز نعتیہ کلام پیش کیا۔ انکے ساتھ حنا حبیبہ، ثمرین احمد، روبینہ علوی اور سعدیہ عبید نے بھی درود و سلام کے نذرانے پیش کئے، جنہوں نے محفل کو مزید جِلا بخشی۔ شرکاء عشقِ رسول ﷺ کے جذبے سے سرشار نظر آئے اور محفل کا ہر لمحہ عقیدت و محبت سے معمور رہا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پی آئی ڈی ارم تنویر نے خصوصی شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پریس کلب کی جانب سے دینی و روحانی تقریبات کا انعقاد نہ صرف خوش آئند ہے بلکہ اس سے محبتِ رسول ﷺ کے جذبے کو تقویت ملتی ہے۔ کراچی پریس کلب کی مجلسِ عاملہ اور ویمن کمیٹی نے تمام معزز مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ مستقبل میں بھی اسی جذبے کے تحت دینی و ثقافتی محافل کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You