انٹرنیشنل

افغانستان صوبہ کنڑ میں زلزلے سے اموات پر اظہار افسوس کرتے ہیں۔ اکرام الدین

افغانستان صوبہ کنڑ میں زلزلے سے اموات پر اظہار افسوس کرتے ہیں۔ اکرام الدین

عالمی برادری اور فلاحی ادارے کنڑ میں زلزلے سے متاثرہ افراد کی مدد کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں۔

اٹلی(انٹرنیشنل ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹیو اکرم الدین نے کہا کہ مشرقی افغانستان اور خاص کر صوبہ کنڑ میں زلزلے سے ہونے والی ہلاکتوں پر اظہار افسوس و اظہار تعزیت کرتے ہیں انہوں نے کہا اللہ تبارک و تعالیٰ زلزلے سے جاں بحق افراد کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اللہ تبارک وتعالیٰ زخمی افراد کو جلد صحتیابی نصیب فرمائے انہوں نے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم افغانستان اور خاص کر صوبہ کنڑ عوام کے ساتھ ہیں اللہ تبارک و تعالیٰ جاں بحق افراد کی مغفرت فرمائے۔ بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹیو اکرام الدین نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ عالمی برادری اور فلاحی اداروں سے مطالبہ ہے کہ افغانستان میں زلزلے سے متاثرہ خاندانوں کی بھرپور مدد کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں۔ یاد رہے کہ گزشتہ رات آنے والے زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد اب تک 650 تک پہنچ گئی ہے جب کہ 1500 سو سے زائد افراد زخمی ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You