اہم خبریںپاکستان

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی بونیر آمد پر انکا خیر مقدم کرتے ہیں۔صفدر خان باغی

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی بونیر آمد پر انکا خیر مقدم کرتے ہیں۔صفدر خان باغی

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف اور مرکزی قائد چوہدری شجاعت حسین کی خصوصی ہدایات پر خیبرپختونخوا ملاکنڈ ڈویژن ضلع بونیر کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔میڈیا سے گفتگو

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق مسلم لیگ ق سنئیر رہنما صفدر خان باغی نے کہا کہ گزشتہ روز خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین سے پاکستان مسلم لیگ ق وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین ،وفاقی اوورسیز پاکستانیز سیکریٹری چوہدری ندیم اشرف کی جانب سے دلی ہمدردی کا اظہار اور انکی ضلع بونیر آمد پر انکا خیر مقدم کرتے ہیں۔انہوں نے کہا وزیراعظم شہباز شریف اور سابقہ وزیر اعظم و مسلم لیگ ق کے مرکزی قائد چوہدری شجاعت حسین کی خصوصی ہدایات پر وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین و اورسیز پاکستانیز سیکریٹری چوہدری ندیم اشرف کا خیبرپختونخوا ملاکنڈ ڈویژن ضلع بونیر کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورا کیا گیا۔مسلم لیگ ق سنئیر رہنما صفدر خان باغی نے کہا۔خیبرپختونخوا کرنل شیر خان ٹول پلازہ پر پارٹی رہنماؤں میں خیبرپختونخوا صوبائی صدر ایڈوکیٹ انتخاب خان چمکنی ،سنئیر رھنما صفدر خان باغی ،سنئیر رھنما اولیاز خان،فنانس سیکٹری ریاض احمد کرک صدر حسیب خٹک آفاقی ،مردان صدر باسط خان، اور کارکنان کے ساتھ ساتھ صوبائی ویلفیئر فنڈ سیکریٹری زوالفقار خان نے وفاقی وزیر اور انکے کا پرتپاک استقبال کیا۔بعد ازاں وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین اپنے اوورسیز سیکریٹری چوہدری ندیم اشرف،پی ایس سیلمان الیاس صوبائی رھنما کارکنان کے ہمراہ ڈی سی آفس بونیر پہنچے جہاں ڈی سی کاشف قیوم اور ڈی پی او سعود نے انہیں ضلع بونیر کے حالیہ سیلابی تباہ کاریوں پر تفصیلی بریفینگ دی۔وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے وفاقی اورسیز سیکریٹری چوہدری ندیم اشرف کو فوری طور پر سیلاب کی تباہ کاری میں ضلع بونیر کے ان تین سیلاب متاثرہ یونین کونسل کی تقریبا 130 کلو میٹر بجلی ڈیمج تاروں ،پول کی بحالی اور متاثرہ یونین کونسلز کیلئے وفاقی محکمہ پاور انیڈ انرجی سے منظوری لیکر مزکورہ حلقوں کے متاثرہ رہائشی مکین کے مسائل حل کرنے کی فلفور ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے صوبائی پارٹی رہنماؤں صدر انتخاب خان چمکنی،سنئیر رہنما صفدر خان باغی ،سنئیر رھنما اولیاز خان،ضلع ملاکنڈ صدر اکبر حیات،بونیر صدر اقبال لالا ،سوات صدر ملک گل زرین ،بونیر رھنما فتح محمد ،شانگلہ نائب صدر شیر محمد،صدر باسط خان،فنانس سیکرٹری ریاض خان و دیگر ضلع عہداران کارکنان کے ہمراہ سیلاب متاثرین میں مالی امدادی کی خطیر رقم کے چیکس تقسیم کیے اور کہا کہ مشکل کی اس نازک گھڑی میں پاکستان مسلم لیگ ق اور وفاقی حکومت متاثرہ عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے یقین دلایا کہ سیلاب متاثرہ ملاکنڈ ڈویژن کے اضلاع بونیر ،مینگورہ ،
سوات، شانگلہ،باجوڑ،
صوابی میں سیلاب متاثرین کے انفراسٹرکچر و گھروں کی بحالی اور محنت کش برسر روزگار تاجر و خاندانوں کے لیے ورکرز ویلفیئر فنڈ کے ذریعے خطیر رقم خرچ کی جائے گی اور ہر ممکن امداد فراہم کی جائے گی۔سنئیر رھنما صفدر خان باغی نے کہا کہ ماضی میں بھی 2022 جون خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین نوشہرہ چارسدہ مینگورہ کے لئیے پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی قائدین چوہدری شجاعت حسین ، سیکٹری جنرل پنجاب صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین ، وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین، ایم این اے فروخ خان آپا،جنرل سیکٹری طارق حسن کے خصوصی تعاون سے متاثرین کے لئیے راشن پیکجز اشیاء خوردونوش فراہم کی گئی تھی ٹھیک اسی طرح آج بھی پاکستان مسلم لیگ ق قائد چوہدری شجاعت حسین کی خصوصی ہدایات پر سنئیر نائب صدر وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین ،چوہدری شافع حسین کی خصوصی دلچسپی کے باعث خیبرپختونخوا سیلاب متاثرین کے لئیے۔ مالی امداد جاری رکھی جائے گی تاکہ خیبرپختونخوا ملاکنڈ ڈویژن کے سیلاب متاثرین دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہوسکیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You