پنجاب

ہومیوپیتھک ڈاکٹرز فاؤنڈیشن کی جانب سے سیلاب زدگان کیلئے مفت طبی کیمپ لگانے کا اعلان۔ ہومیوپیتھک

ہومیوپیتھک ڈاکٹرز فاؤنڈیشن کی جانب سے سیلاب زدگان کیلئے مفت طبی کیمپ لگانے کا اعلان۔ ہومیوپیتھک ڈاکٹر واصف حسین انفارمیشن سیکریٹری

لاہور (محمد زاہد خورشید) ہومیوپیتھک ڈاکٹرز فاؤنڈیشن کے چیئرمین ہومیوپیتھک ڈاکٹر سید محفوظ کاظمی، صدر ہومیوپیتھک ڈاکٹر محمد رمضان جنجوعہ، جنرل سیکریٹری ہومیوپیتھک ڈاکٹر عدنان حسین اور مرکزی / صوبائی عہدیداران نے مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے فاؤنڈیشن کے تمام عہدیداران اور ممبران کو ہدایت کی ہے کہ سیلاب زدگان کی فوری مدد کے لیے مفت طبی کیمپس لگائے جائیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ان کیمپس میں نہ صرف مریضوں کا مفت چیک اپ کیا جائے گا بلکہ انہیں مفت ہومیوپیتھک ادویات بھی فراہم کی جائیں گی۔ رہنماؤں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ عوام کے ساتھ کھڑا ہونا ہمارا اخلاقی و پیشہ ورانہ فرض ہے۔ انہوں نے تمام رجسٹرڈ ڈاکٹرز سے اپیل کی ہے کہ وہ فاؤنڈیشن کی اس فلاحی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور انسانی خدمت کے جذبے کو فروغ دیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You