خیبرپختون خواہ

میاں عاصم ایڈووکیٹ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔عبدالواسع

میاں عاصم ایڈووکیٹ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔عبدالواسع

صوبائی حکومت اور انسپکٹر جنرل آف خیبرپختونخواہ پولیس واقعے کی نوٹس لیں۔میڈیا سے گفتگو

چارسدہ(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق جماعت اسلامی خیبرپختونخواہ وسطی کے امیر عبدالواسع نے کہا کہ میاں عاصم ایڈووکیٹ کے بے گناہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں انہوں نے میاں عاصم کاکاخیل ایڈووکیٹ کے جنازے کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ چارسدہ میں ایس ایچ او نے ظلم کی انتہا کر دی ہے۔ ہم صوبائی حکومت خیبرپختونخواہ، انسپکٹر جنرل آف خیبرپختونخواہ پولیس، سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ واقعے کی جلد سے جلد نوٹس لیں اور ایس ایچ او کو فوری گرفتار کیا جائے، ورنہ جماعت اسلامی ایک بار پھر بھرپور احتجاجی تحریک چلائے گی انہوں نے مزید کہا کہ قتل میں ملوث ایس ایچ او کے خلاف جوڈیشل انکوائری کیا جائے اور شہید کے لواحقین کو انصاف دیا جائے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You