اہم خبریںپاکستان

آزادی ہمارے آباؤ و اجداد کی بے مثال جہدوجہد کا ثمر ہے۔ڈاکٹر ذیشان نجم خان

آزادی ہمارے آباؤ و اجداد کی بے مثال جہدوجہد کا ثمر ہے۔ڈاکٹر ذیشان نجم خان

لاکھوں مسلمانوں نے ہمارے اور ہمارے بچوں کے مستقبل کیلئے قربانیاں دی ہے۔ میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق معروف سیاسی و کاروباری شخصیت ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے کہا کہ ہمیں جو آزادی ملی ہے یہ آزادی ہمارے آباؤ اجداد کی بے مثال جدو جہد کا ثمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاکھوں مسلمانوں نے ہمارے اور ہمارے بچوں کے مستقبل کے لیے قربانیاں دی ہے ۔ آج اُن کی قربانیوں کی وجہ سے ہم لوگ ایک پر امن اور باوقار ملک میں ترقی اور خوشحالی کے راستے پر چل رہے ہیں۔ معروف سیاسی و کاروباری شخصیت ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے یوم آزادی پاکستان کے موقع پر بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ ہمارے آباؤ اجداد کی قربانیوں کا ہم پر اور ہماری آنے والی نسلوں پر قرض ہے ۔ ملک کو حقیقی معنوں میں ایک آزاد اور خود مختار ملک بناکر ہی ہم یہ قرض چکا سکتے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You