سندھ

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ملک کے 78 ویں یوم آزادی کے سلسلے میں گورنمنٹ بوائز ڈگری

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ملک کے 78 ویں یوم آزادی کے سلسلے میں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج دولتپور کی جانب سے کالج کے ہال میں ایک شاندار تقریب منعقد کی گئی، جس میں ڈائریکٹر کالجز شہید بینظیر آباد پروفیسر سلیمان سیال نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل ڈائریکٹر کالجز شہید بینظیر آباد پروفیسر سلیمان سیال، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز قمرالدین کیریو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عطا محمد سیال، ڈگری کالج کے پرنسپل پروفیسر ارشاد احمد اوٹھو، پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج خالد حسین برڑو اور دیگر نے کہا کہ محکمہ کالج ایجوکیشن کی جانب سے بھی یومِ آزادی اور معرکۂ حق کے حوالے سے تقریبات کا سلسلہ جاری ہے انہوں نے مزید کہا کہ اس تقریب کا مقصد پاک فوج کی جانب سے ہندوستان کو منہ توڑ جواب دینے اور آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آزاد قومیں اپنی آزادی کے دن قومی جوش و جذبے سے مناتی ہیں، اور ہم خوش نصیب ہیں کہ ہم آزاد ملک میں رہ رہے ہیں اور اپنی زندگی آزادی کے ساتھ گزار رہے ہیں۔ اس موقع پر کالج کے طلباء و طالبات نے ٹیبلوز اور ملی نغمے پیش کیے، جن پر مہمانِ خصوصی نے طلباء و طالبات میں اسناد بھی تقسیم کیں۔ بعد ازاں ریجنل ڈائریکٹر کالجز پروفیسر سلیمان سیال اور دیگر نے کالج کے احاطے میں پودے بھی لگائے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You