نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار کی زیر صدارت


نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار کی زیر صدارت ایس ایس پی آفس میں چھلمِ امام حسین علیہ السّلام کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایس پی انویسٹیگیشن انیل حیدر ،اے ایس پی سید حیدر علی، ڈی ایس پی سٹی ،ڈی ایس پی صدر، ڈی ایس پی دوڑ، ڈی ایس پی قاضی احمد اور اہل سنت والجماعت کے علمائے کرام اور اہلِ تشیع برادری کے سرکردہ رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں چھلم کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور تمام پہلوؤں پر مشاورت کی گئ ایس ایس پی شبیر احمد سیٹھار نے کہا کہ ضلع شہید بینظیر آباد پولیس چھلم کے موقع پر امن و امان قائم رکھنے کے لیے علماء کرام اور زائرین کی حفاظت کے لیے بھرپور اور مؤثر سیکیورٹی فراہم کی جائیگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ تمام جلوسوں اور مجالس کے دوران پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی، داخلی و خارجی راستوں پر سخت نگرانی ہو گی، اور فول پروف سیکیورٹی اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔علمائے کرام اور اہلِ تشیع کے نمائندگان نے محرم الحرام کے دوران مثالی ڈیوٹی اور بہترین سیکیورٹی انتظامات پر ایس ایس پی شبیر احمد سیٹھار اور شہید بینظیر آباد پولیس کا شکریہ ادا کیا اور پولیس کی خدمات کو سراہا۔ایس ایس ہی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار کے احکامات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصروں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری تھانہ بی سیکشن پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث دو ملزمان شہباز عرف منا راجپوت اور سہراب ٹھلانی کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضے سے 500 گرام چرس اور 8 لیٹر کچی شراب برآمد کی گئی۔ دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔تھانہ ماری جلبانی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں مطلوب مفرور ملزم شہداد ولد غلام محمد سابقی کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف کرائم نمبر 11/2024 بجرم 302، 324، 337F(iii)، 337F(vi) تعزیراتِ پاکستان تھانہ ماری جلبانی میں مقدمہ درج ہے۔تھانہ باندی پولیس نے منشیات فروش ملزم غلام ربانی ڈاھری کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 30 لیٹر دیسی شراب برآمد کی۔ ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔انچارج مددگار 15 شاھنواز سولنگی اور ہیڈ محرر عامر پٹھان کی زیر نگرانی مددگار 15 پولیس نوابشاہ نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے کچھ عرصہ قبل چوری ہونے والی 125 موٹر سائیکل برآمد کرلی۔قانونی کارروائی اور ملکیت کے کاغذات کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد برآمد شدہ موٹر سائیکل اصل مالک محمد بلال کے حوالے کردی



