سندھ

مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کا ماہانہ ایگزیکٹو باڈی اجلاس مرکزی افس کراچی میں منعقد ہوا

مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کا ماہانہ ایگزیکٹو باڈی اجلاس مرکزی افس کراچی میں منعقد ہوا

اجلاس میں سرپرست اعلی مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان عبدالمجید آرائیں سمیت دیگر مرکزی عہدے داران نے شرکت کی

کراچی : ( رپورٹ: عاصم آرائیں جہلمی)
مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کا ماہانہ ایگزیکٹو باڈی اجلاس, مؤرخہ 03 اگست 2025 بروز اتوار 3 بجے بمقام پلاٹ نمبر 19، ای مارکیٹ نزد بابِ خیبر، بلاک 6، پی ای سی ایچ ایس کراچی میں منعقد ہوا۔
اجلاس کا آغاز تلاوت قرآنِ پاک سے کیا گیا تلاوت قران پاک کی سعادت مفتی شہزاد قمر آرائیں نے حاصل کی۔ تلاوت قران پاک کے بعد اجلاس کا اغاز کیا گیا اجلاس میں ملک کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام یونٹوں میں یوم آزادی جوش و خروش سے منانے پر مشاورت کی گئی۔ اور نئی ضلعی باڈیاں بنانے پر غور کیا گیا۔اجلاس میں اسٹوڈنٹ سیل کے قیام پر مشاورت کی گئی۔اور آئندہ سال ماہ رمضان المبارک کا تحفہ کھجور کی خریداری اور پیکنگ پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں صدر صاحب کی اجازت سے کسی نئی تجویز / اقدام کو زیرِ غور لایا گیا۔ اجلاس میں: مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کے سرپرست اعلیٰ عبدالمجید آرائیں صاحب،
مرکزی صدر چوہدری محمد جمیل آرائیں، نائب صدر میاں محمد شہریار آرائیں، مرکزی جنرل سیکریٹری عبدالعزیز آرائیں، مرکزی انفارمیشن سیکریٹری طارق حسین آرائیں ایڈوکیٹ، چیئرمین زکوۃ کمیٹی ظفر اللہ آرائیں ایڈوکیٹ، ایگزیکٹو ممبر نوید شاد آرائیں، ایگزیکٹو ممبر فضل کریم آرائیں، میرپور خاص ڈویژن کے صدر غلام نبی آرائیں، کوآرڈینیٹر محمد الیاس یعقوب آرائیں، مفتی شہزاد قمر آرائیں، شاہزیب آرائیں و دیگر مہمانان نے شرکت کی۔ اجلاس کے اخر میں ملک پاکستان اور پوری امت مسلمہ کے لیے خصوصی دعا کی گئ

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You