نواب شاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) دوڑامرجی برانچ سے نکلنے والی فرام آباد نہر کے کاشتکاروں نے

نواب شاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) دوڑامرجی برانچ سے نکلنے والی فرام آباد نہر کے کاشتکاروں نے محکمہ آبپاشی کی کارروائیوں کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین نے الزام لگایا کہ فرام آباد نہر کا پانی فروری سے مسلسل دستی طور پر بند کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی بنجر ہو چکی ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ آبپاشی اہلکارمبینہ طور پر کسانوں سے رشوت لے کر پانی بند کر دیتے ہیں اور پیسے لے کر پانی کھول دیتے ہیں جو سراسر ظلم اور ناانصافی ہے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ محکمہ آبپاشی کے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور پانی کی فراہمی فوری بحال کی جائے بصورت دیگر وہ شاہراہ مہران پر دھرنا دینے پر مجبور ہوں گے۔ مظاہرین نے وزیر اعلیٰ سندھ، سیکریٹری آبپاشی اور دیگر متعلقہ اداروں سے اپیل کی کہ معاملے کا سنجیدگی سے نوٹس لیں اور متاثرہ مکینوں کو ریلیف فراہم کیا جائے۔



