پنجاب

ڈیرہ غازی خان سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی صاحب کنوینر عوام پاکستان مرکزی جنرل

ڈیرہ غازی خان سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی صاحب کنوینر عوام پاکستان مرکزی جنرل سیکریٹری مفتاح اسماعیل صاحب اور چوہدری اویس کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں عوام پاکستان پارٹی کے ضلعی آفس کا افتتاح کیا گیا جس کی قیادت کنوینر ملک محمد راشد جنرل سیکریٹری عامر محمود قریشی نے کی افتتاحی تقریب میں عہدے دار اور رکن عوام پاکستان پارٹی نے شرکت کی جس میں کنوینر ڈیرہ غازی خان عوام پاکستان پارٹی ملک محمد راشد اور جنرل سیکریٹری ڈیرہ غازی خان عامر محمود قریشی نے مشترکہ بیان میں کہا کہ ہم شاہد خاقان عباسی صاحب اور مفتاح اسماعیل صاحب اور چوہدری اویس کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور ڈیرہ غازی خان میں انہوں نے ہمیں جو ذمہ داری سونپ دی ہے ہم اس پر پورا اترنے کی کوشش کرینگے اور ہم اپنے قائدین کو کبھی بھی مایوس نہیں ہونے دیں گے اس دوران عامر محمود قریشی نے مزید کہا کہ انشاءاللہ اگلے وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی صاحب ہونگے کیونکہ قوم اب جان گئی ہے کہ شاہد خاکان عباس ہی محب وطن ہیں اور پاکستان کی عوام کے لیے کچھ کرنا چاہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ پورے ملک سے لوگوں کی بڑی تعداد عوام پاکستان پارٹی شمولیت اختیار کر رہے ہیں اور آنے والا دور عوام پاکستان پارٹی کا ہوگا آخر میں عامر محمود قریشی نے کہا کہ ہم 14اگست جشن آزادی کے پروگرام کا انعقاد کریں گے جس میں شہر داروں کی بڑی تعداد میں شرکت ہوگی

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You