گجرات

لالہ موسیٰ سرکل پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری شراب پی کر شارع عام پر غل غپاڑہ

*لالہ موسیٰ سرکل پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری شراب پی کر شارع عام پر غل غپاڑہ کرنےوالے ملزم سمیت 3ملزمان گرفتار، 20لیٹر شراب برآمد*

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل ذوالفقار علی بھٹہ کی زیر نگرانی لالہ موسیٰ سرکل پولیس کی منشیات فروشوں کےخلاف کاروائیاں جاری ہیں۔
*ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ SI محمد احسان* نے ASI محمد زاہد اور دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزم آفاق علی کے قبضہ سے 10لیٹر شراب برآمد کرلی۔ جبکہ ملزم
فیاض کو شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے کے جرم میں گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسی نے ASI محمد عظمت اور دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم خرم شہزاد کو گرفتار کرکے شراب 10لیٹر برآمد کرلی۔
گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You