تھانہ صدر لالہ موسیٰ پولیس کی منشیات فروشوں اور ناجائز اسحہ برداروں کے خلاف کاروائیاں 20 لیٹر شراب




*تھانہ صدر لالہ موسیٰ پولیس کی منشیات فروشوں اور ناجائز اسحہ برداروں کے خلاف کاروائیاں 20 لیٹر شراب ،ناجائزاسلحہ 2عددپسٹل30بور اور چرس برآمد*
تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل ذوالفقار علی بھٹہ کی زیر نگرانی تھانہ صدر لالہ موسیٰ پولیس کا منشیات فروشوں اور ناجائزاسلحہ برداروں کےخلاف آپریشن جاری ہے۔
ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسیٰ انسپکٹر مجاہد عباس کا اسسٹنٹ سب انسپکٹر جواد ارشد، اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد شہزاد وڑائچ،اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد شہزاد بٹ انچارج چوکی جاتریہ اور دیگر پولیس ٹیموں کے ہمراہ علاقہ تھانہ میں مختلف مقامات پر جاری آپریشن کےدوران 5 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔جنکے قبضے سے مجموعی طور پر 20 لیٹر شراب، 2عدد ناجائزاسلحہ پسٹل30بور اور چرس بھی برآمد کرلی گئیں۔
گرفتار ملزمان میں 1 عمران جارج ساکن لاہور،2اختر علی ساکن گوجرانوالہ،3 فلک شیر ساکن محلہ درباری،4ساجد محمود ساکن چک اخلاص،5مبین ساکن اسلام پورہ شامل ہیں۔
گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔۔۔



