کرائمز

راولپنڈی (افتخار خٹک) سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ احسن رضا نے دھوکہ دہی کے مقدمہ میں

راولپنڈی (افتخار خٹک) سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ احسن رضا نے دھوکہ دہی کے مقدمہ میں نامزد خاتون کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی ہے اور ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض درخواست گزار کی رہائی کا حکم جاری کیا ہے تھانہ سول لائن پولیس نے چوہدری طارق محمود کی درخواست پر 5 جولائی کو حمیرا منیر کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعات 420، 468 اور 471 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا جس میں الزام تھا کہ ملزمہ نے گھر کی دیکھ بھال کرنے کی آڑ میں مدعی کے گھر میں فیملی سمیت رہائش اختیار کی اور بعد ازاں مکان پر قبضے کے لئے نہ صرف جعلی اشٹامپ پیپر تیار کر کے ظاہر کیا کہ اس نے یہ مکان خرید لیا ہے بلکہ مدعی (مالک مکان) کے خلاف زنا کا مقدمہ بھی درج کروا دیا جس پر ملزمہ نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر کی تھی قبل ازیں ملزمہ کی درخواست پر تھانہ مورگاہ پولیس نے 8 جون کو چوہدری طارق کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 376 کے تحت مقدمہ درج کروایا تھا جس میں الزام تھا کہ ملزم نے گوشت دینے کے بہانے اسے گھر میں اکیلے دیکھ کر زبردستی جنسی ہوس کا نشانہ بنایا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You