اہم خبریںپاکستان

وزارت داخلہ کے تمام ذیلی اداروں کے مابین کوآرڈینیشن بڑھانے کا فیصلہ۔

وزارت داخلہ کے تمام ذیلی اداروں کے مابین کوآرڈینیشن بڑھانے کا فیصلہ۔

ذیلی اداروں کے مابین کوآرڈینیشن کا فقدان ہے جسے ہنگامی بنیادوں پر بہتر بنانا ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی

اسلام آباد(نمائندہ نازش جبین) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ کے تمام ذیلی اداروں کے مابین کوآرڈینیشن بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے سروس ڈلیوری کی بہتری اور اچھے نتائج کے حصول کیلئے جامع پلان طلب کر لیا اور ذیلی اداروں کو 3 دن میں قواعد و ضوابط میں تبدیلی اور دیگر سفارشات دینے کی ہدایت کر دی۔محسن نقوی نے کہا کہ‎ ذیلی اداروں کے مابین کوآرڈینیشن کا فقدان ہے جسے ہنگامی بنیادوں پر بہتر بنانا ہے، ہر ادارہ دوسرے اداروں کی معاونت کے طریقہ کار کے بارے ٹھوس پلان مرتب کرے، ایک دوسرے کی صلاحیتوں سے استفادہ کر کے ہی اداروں کی استعدادکار بڑھائی جا سکتی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You