سندھ

نوابشاہ(بیوررپورٹ)ایف آئی اے شہیدبینظیر آباد کا کارنامہ،دو سال قبل شکایت سے دستبرداری کے باوجود

نوابشاہ(بیوررپورٹ)ایف آئی اے شہیدبینظیر آباد کا کارنامہ،دو سال قبل شکایت سے دستبرداری کے باوجود انکوائری شروع،شکایت کندہ کی جانب سے ڈی جی ایف آئی اے اور دیگر حکام کو لیٹر ارسال، پریشان کرنے والے انکوائری آفیسر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق ضلع شہید بینظیر آباد کے علاقے دوڑ کے سماجی کارکن ریاض احمد کمبوہ نے مسائل حل نہ ہونے کی وجہ سے دو سال قبل ایف آئی اے شہید بینظیر آباد میں ٹاؤن کمیٹی دوڑ کے خلاف شکایت کا اندراج کرایا تھا،،مگر بعدازاں انہوں نے اس شکایت سے دستبرداری اختیار کی،سماجی کارکن ریاض احمد کمبوہ نے بتایا کہشکایت سے دستبرداری انکا آئینی اور قانونی حق ہے،مگر اب دو سال کے بعد اس ختم شدہ شکایت پر کاروائی کی جارہی ہے،جوکہ سراسر ایک غیرقانونی اقدام ہے،ایف آئی اے کرائم سرکل شہید بینظیر آباد کے سب انسپیکٹر انکوائری آفیسرسعید احمد چانڈیونے میری شکایت نمبر23/2023 سے دستبرداری کے باوجود اب دوسال بعد ایڈیشنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ضلع شہید بینظیر آبادکو اس ختم شدہ شکایت کی تحقیقات کے لئے لیٹر ارسال کیا ہے،سماجی کارکن ریاض احمد کمبوہ نے الزام عائد کیا کہ ختم شدہ شکایت پر دو سال بعد انکوائری کرنا سمجھ سے بالا تر ہے،انکوائری آفیسر سعید احمد چانڈیو کے اس عمل سے وہ شدید پریشان ہیں،اور انہوں نے اس سلسلے میں تحریری درخواست ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کرائم سرکل شہید بینظیر آباد،وفاقی وزیر داخلہ اسلام آباد، سیکریٹری داخلہ اسلام آباد،ڈائریکٹر جنرلFIA اسلام آباد اورڈائریکٹر FIAسندہ زون کراچی کو بھی ارسال کی ہیں،سماجی کارکن ریاض احمد کمبوہ نے وفاقی وزیر داخلہ،سیکریٹری داخلہ،ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے اسلام آباد،ڈائریکٹر ایف آئی اے سندہ زون کراچی اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کرائم سرکل شہید بینظیر آبادسے مطالبہ کیا کہ ختم شدہ شکایت پر دو سال بعد انکوائری کرکے پریشان کرنے والے اسٹنٹ سب انسپیکٹر سعید احمد چانڈیو کے خلاف کاروائی کی جائے

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You