گجرات

تھانہ سٹی لالہ موسیٰ پولیس نے 10سالہ بچے کے ساتھ بد فعلی کے جرم میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا

*تھانہ سٹی لالہ موسیٰ پولیس نے 10سالہ بچے کے ساتھ بد فعلی کے جرم میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔*

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل ذوالفقار علی بھٹہ کی زیر نگرانی سرکل لالہ موسیٰ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کےخلاف سخت کاروائیاں جاری ہیں۔
چند روز قبل محلہ سنگلاں والا قبرستان کے رہائشی شخص نے تھانہ سٹی لالہ موسیٰ کو درخواست پیش کی کہ اسکے بیٹے محمد علی بعمر10 سال کے ساتھ ایک شخص نے بدفعلی کی ہے اور موقع سے فرار ہو گیا ہے۔جس پر پولیس کی جانب سے فوری مقدمہ درج کر لیا گیا۔ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ احسان علی ٹوپہ Si اور تفتیشی افسر شبیر حسین Si نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بروقت کارروائی اور بہترین حکمت عملی سے چند روز کے اندر مختلف جگہوں پر ریڈ کرکے چند روز کے اندر وقوعہ میں ملوث سفاک اور درندہ صفت ملزم محمد الیاس ولد صادق سکنہ محلہ سنگلاں والا قبرستان کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کردیا۔سفاک ملزم نے دوران تفتیش اپنے جرم پر شرمندگی کا اظہار کیا۔

گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔۔۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You