اہم خبریںپاکستان

امریکی حملے عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں: وزیراعظم کی ایرانی صدر سے گفتگو۔

امریکی حملے عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں: وزیراعظم کی ایرانی صدر سے گفتگو۔

ایرانی صدر نے حکومت اور پاکستان کے عوام بشمول عسکری قیادت کا شکریہ ادا کیا، دونوں رہنماؤں کا اس نازک موڑ پرامت کے درمیان اتحاد قائم کرنے کی ضرورت پر زور۔

اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو ٹیلیفون کرکے ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے حملوں کو عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے قانون اور دیگر بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا اورکہا کہ امریکی حملوں میں ان تنصیبات کونشانہ بنایا گیا جو عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے تحفظات کے تحت تھیں۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت ایران کو دفاع کا حق حاصل ہے۔وزیراعظم نے امن کیلیے فوری مذاکرات اور سفارتکاری کی ضرورت پر زور دیا اور کہاکہ مذاکرات اور سفارتکاری ہی آگے بڑھنے کا واحد قابل عمل راستہ ہے۔دونوں رہنماؤں نے اس نازک موڑ پرامت کے درمیان اتحاد قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔شہباز شریف نے ایرانی عوام اور حکومت کیساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کیا اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان کی حمایت کو سراہتے ہوئے ایرانی عوام اور حکومت کے ساتھ اظہار یکجہتی پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا، ایرانی صدر نے حکومت،عسکری قیادت اور پاکستانی عوام سے بھی تشکر کا اظہار کیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You