سندھ

کورنگی ٹاؤن میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری و ساری ہےکورنگی ٹاون کی یو سی 5 اندرونی گلیوں

کورنگی ٹاؤن میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری و ساری ہےکورنگی ٹاون کی یو سی 5 اندرونی گلیوں میں سڑکوں کی بہتری کے لیے پیور بلاک کی تنصیب کا کام جاری

کورنگی ٹاؤن میں بلاتفریق بلدیاتی خدمات کی فراہمی کا کام جاری ہے چئیر مین کورنگی ٹاون محمد نعیم شیخ

کراچی : (رپورٹ:عاصم آرائیں جہلمی )
کورنگی ٹاؤن میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ بلا امتیاز و تفریق تسلسل کے ساتھ جاری ہے، چیئرمین کورنگی ٹاون محمد نعیم شیخ نے یو سی 5 چیئرمین امجد حسین،کے ایم سی کونسلر صنوبر کے ہمراہ یو سی 5 کا دورہ کیا اور اندرونی گلیوں میں جاری پیور بلاک تنصیب کے کام کا معائنہ کیا ۔اس موقع پربات چیت کرتے ہوئے چئیر مین کورنگی ٹاون محمد نعیم شیخ نے کہا کہ ہم کورنگی کو ایک ماڈل ٹاؤن بنانے کے مشن پر ہیں اور اسی کے تحت ٹاؤن کی تمام یونین کمیٹیز میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جارہا ہے تاکہ کورنگی کی عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ بلدیاتی سہولیات سے آراستہ کیا جائے۔ ہماری کوشش ہے کہ ہر یوسی کو مرحلہ وار ماڈل یوسی میں تبدیل کیا جائے۔کورنگی ٹاؤن میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے ٹاؤن کے وسائل سمیت کلک کا تعاون حاصل کیا جارہا ہے جس میں نئی سڑکوں کی تعمیر، نکاسی آب کے نظام کی بہتری، اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور عوامی مقامات کے انفراسٹرکچر کی بحالی شامل ہیں۔ علاقہ مکینوں کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ کسی بلدیاتی قیادت نے ان کے علاقوں پرتوجہ دی ہے جس سے سڑکوں کی حالت بہتر ہو رہی ہےاور روزمرہ کے بلدیاتی مسائل بتدریج حل ہو رہے ہیں۔ مکینوں نے ترقیاتی کاموں کو خوش آئند قرار دیا اور چئیرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ کاترقیاتی کاموں کی انجام دہی پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر یوسی 5 کے چیئرمین امجد حسین، کے ایم سی کونسلر صنوبر، ڈائریکٹر LTR حق نواز کھیمتیو دیگر منتخب نمائندے، اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You